Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج عقرب

برج عقرب

بچھو
 کھوجی، پراسرار، محقق

۔۲۴ اکتوبر سے ۲۲ نومبر

Read in English

مشہور شخصیات

علامہ ابن حزمؒ ،مولانا ابو الکلام آزادمشہور مذہبی شخصیت
جنرل سکند ر مرزا، جنرل یحیےٰ خان، پنڈت جواہر لال نہرو، شہزادہ چارلسمشہور سیاست دان
مشہور کھلاڑی
ادکارہ نیلم، بھارتی اداکار کمل ہاسن،مشہور فنکار/اداکار
مادام کیوری، ہئیت دان ایڈمنڈ ہیلےمشہور سائنسدان
علامہ محمد اقبال ، اکبر الہٰ آبادی، فیض احمد فیضمشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

نو، اٹھارہ، ستائیس، چھتیس، پینتالیس، چون،خوش قسمتی کا عدد
منگلخوش قسمتی کا دن
سرخ، سرخی مائل رنگخوش قسمتی کا رنگ
تلسی،خوش قسمتی کا پھول
سرخ یاقوتخوش قسمتی کا پتھر
سوناخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج عقربدائرۃ البروج میں شمسی نام
بچھودائرۃ البروج میں علامتی نشان
پانیدائرۃ البروج میں عنصر
دانشور، مفکردائرۃ البروج میں گروپ
مقرر، مستقل مزاج،کلیدی معیار/خوبی
نظام تولیداہم جسمانی حصہ
مریخ، پلوٹودائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
موئنثدائرۃالبروج میں جنس
برج جدی، برج سرطان، برج سنبلہ، برج حوتدائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

بے پناہ قوت کے مالک لیکن اس قوت کے صحیح استعمال سے ناواقف، بعض اوقات ظلم و تشدد اور وحشیانہ پن کی حد تک پہنچنے والے، خاصی کشش کے حامل، مافوق البشر، غیر معمولی صلاحیتوں سے بھر پور، ٹھوس شخصیت، شکست و حزیمت کو قبول نہ کرنے والے، کم ترین جذبہ رحم رکھنے والے، چند بولوں سے دوسروں کے سکون برباد کرنے والے، پیچیدہ ترین خیالات کے حامل، اپنے اوپر ناقابل شکست کے خول چڑھائے رکھنے والے، جنگجو فطرت اور مشکل راہ اختیار کرنے والے، خیالی جنگ کے ماہر۔

مرد
لہجہ نرم اور بامعنی گفتگو کے حامل، فضول قسم کی گفتگو سے پرہیز کرنے والے، متحمل مزاج اور ثابت قدم، بڑے باہمت ، بہادر جرأت مند، باحوصلہ ، برے سے برے حالات کا بڑی جوانمردی سے مقابلہ کرکے فتح حاصل کرنے والے، دوستوں کے انتخاب کے سلسلہ میں بلند اور اعلیٰ معیار کے قائل، حلقۂ احباب میں بڑی بڑی خوبیوں کے مالک افراد رکھنے والے، کسی دباؤ میں نہ آنے والے بلکہ اس دباؤ کو ختم کرکے سکون حاصل کرنے والے، خطرات کے بغیرکسی ڈر اور خوف سے سامنا کرکے ان کو دور کرنے اور آگے بڑھنے والے، وسیع مطالعۂ کے حامل، بھر پور توانائی اور قوتِ مزاحمت سے بیماری پر جلد قابو پالینے والے،تندرست و توانا اور حسین و جمیل، بہت جلد دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کر لینے والے، زندگی اور موت کے ہر پہلو میں بے حد تجسس کے حامل، جنس مخالف میں گہری دلچسپی کے حامل، احسان فراموش نہیں ہوتے۔ دوسروں کے احسان اور انکی ہمدردیوں کو یاد رکھنے والے، ٹوٹ کر چاہنے والے اور جواب میں ایسی ہی محبت کے قائل اور متقاضی، اپنی محبت میں شراکت نہ برداشت کرنے والے، رازدان، چھان بین اور پرکھ کے بعد دوست بنانے والے، اپنے مقاصد کو پوشیدہ نہ رکھنے والے۔

ظاہر و باطن میں فرق، بے حد جذباتی غصے کا شکار ہونے والے، ذاتی پسند و ناپسند پر فیصلے کرنے والے، دوسروں کے راز کی حفاظت نہ کرنے والے۔ پیچیدہ خیالات کے حامل جن سے نتیجہ دوسروں کے لئے اخذ کرنا بے حد مشکل، طنزیہ گفتگو سے دوسروں کے ذہنی اور قلبی سکون کو برباد کرنے والے، اپنے ماتحتوں ، دوستوں، احباب اور دولت پر قابض رہنے کے خواہاں، پل میں تولہ پل میں ماشہ مزاج کی وجہ سے گھر میں ہنگامے کھڑے کرنے والے، رومان، جنس، خوراک، لباس، ادویات، مذہب، سیاست، دوستی، زندگی اور موت کے ہر معاملے میں جذباتی اور بے انتہا شدت پسند، اعتدال سے خالی، ضدی، ہٹ دھرمی کے مادے سے بھر پور شخصیت۔

عورت
مذہبی اصولوں کی سختی سے پیروی کرنے والی، محفل میں چھا جانے والی، سحر انگیز مسکراہٹ کی مالک، دوسروں کی نظر وں میں پسندیدگی کی حامل، پردہ پوشی کی حامل، مکمل راز داری ، کسی پر بھی راز ظاہر نہ کرنے والی، دوسروں کو آسانی سے سمجھ لینے والی، اندر کی عورت کو مکمل پوشیدہ رکھنے والی۔ نسوانی صفات و خصوصیات سے بھرپور، اپنے چاہنے والے پر سب کچھ قربان کردینے والی، بہترین منتظم ، اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اپنا لوہا منوانے والی، روحانی اور وجدانی صفات کی حامل، بے حد اسراریت رکھنے والی، زندگی میں اپنی اسراریت کی بدولت کامیابیاں حاصل کرکے زندگی امن و سکون سے گزارنے والی، پراسرار قوتوں کی مالک، اچھے اچھے کام کرنے والی، لوگوں کو خوشیاں، سکون اور راحتیں بخشنے والی، دوسروں کی ذہنیت کے بخوبی احاطہ کرنے والی، اپنی بصیرت سے کام لے کر دشمنوں پر فتح یابی پانے والی اور خوش ہونے والی، حکمران بننے کی صلاحیت سے بھرپور۔

اپنی ذات میں مگن تنہا سفر کرنے والی، دوسروں پر جلد بھروسہ کرنے والی، ہر وقت تصورات کی دنیا میں کھوئی رہنے والی، زندگی کے ہر معاملے میں انتہا پسند، کبھی بھی درمیانی راہ نہ اختیار کرنے والی، تحکم پسند، ضروریات و خواہشات کی تکمیل پر کمر بستہ، ایک ہاتھ کے اشارے سے تباہی لانے کی قوت رکھنے والی، شوہر کے بے جا تنگ کرنے پر فوری طلاق حاصل کرلینے والی، اکثر خطرات کے شکار رہنے والی، اپنے مطلب کے لئے ڈنگ مارنے سے بھی گریز نہ کرنے والی، آخری حدود تک جا پہنچنے والی، اپنی بات کی نفی نہ برداشت کرنے والی، بالخصوص بوقت توہین آپے سے باہر ہوجانے والی، اپنی انا اور خودداری کے باعث اپنی غلطی کو تسلیم نہ کرنے والی، بے جاضد اور ہٹ دھرم، اپنے اندر جذبات کا طوفان رکھنے والی،رقابت کا جذبہ رکھنے والی، اپنے شوہر کی طرف کسی عورت کو نگاہ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہ دینے والی، بھیانک اور خوفناک قسم کا انتقام لینے والی۔اشتعال کی حالت میں دیوانگی کی حد تک پہنچ جانے والی، اپنے آپ کو نقصان پہنچا کر شکست و ریخت کا شکار ہونے والی، جنسی بے راہ روی کے تحت اپنی چالبازیوں سے فتنہ و فساد پیداکرنے والی، بدنامی اور رسوائی کا باعث بننے والی۔
قوتِ ارادی، خود اعتمادی، مقناطیسیت، مدبر، بہادر

مثبت پہلو

حاسد، چالاک، بے رحم، مغرور، صرف اپنا سوچنا

منفی پہلو

دوست، جذبات، دانا دشمن، راست گوئی، سیدھا راستہ

پسند

بے ایمانی، سست لوگ، راز افشاء کرنا۔

نا پسند

برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعضائے تولیدی اور مثانہ سے متعلقہ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جگر، گردےمیں پتھری،معدے کا السر، گیس، تبخیر، لبلبہ اور غدودوں کی خرابی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

صحت

محبت اور تعلقات

ازدواجی تعلقات کے معاملے میں یہ برج سب سے زیادہ اہم ہے۔ خطرناک حد تک جذباتی برج ہونے کے ناطے یہ لوگ باہمی روابط کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کے شریک حیات کو ذہین اور ایماندار ہونا چاہئیے۔ یہ لوگ رومانوی حرکات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جب کسی سے محبت کرلیتے ہیں تو اسے تاحیات نبھاتے ہیں۔ لیکن یہ تعلقات قائم کرنے میں بہت وقت لیتے ہیں۔ برج عقرب سے متعلقہ افراد کے دل میں گھر کرنے کے لئے مدمقابل کو انہیں بھرپور عزت دینی چاہئیے اور آہستہ آہستہ اور مستقل مزاجی سے ان کے قریب ہونا چاہئیے۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

سچائی اور وفاداری ان کا خاصہ ہے اور یہی خصوصیات وہ اپنے دوستوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہیں دوسروں کے قریب آنے اور ان پر اعتبار کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے لیکن جب کسی کے قریب آجاتے ہیں تو زندگی بھر اسی کا دم بھرتے ہیں۔ سمجھدار، ذہین، مفکر، پرلطف اور سچے لوگ ان کے من پسند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کو وقتاً فوقتاً حیران کرتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ دل سے سوچتے ہیں۔ اس لئے ذرا سی جذباتی ٹھیس لگ جائے تو مدتوں نہیں بھول پاتے۔اگر یہ لوگ کسی سے متنفر ہوجائیں تو پھی انہیں منانے کا کوئی طریقہ نہیں۔ اہلخانہ ان کے لئے سب کچھ ہوتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

انتظام و انسرام کرنے، مسائل کو حل کرنے یا پیدا کرنے میں یہ لوگ اپنی مثال آپ ہیں۔ جب یہ لوگ اپنا نصب العین بنا لیں تو کوئی بھی انہیں اس کے حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ایسے معاملات جن کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہو، ان سے بہتر کوئی اور ان معاملات کو سرانجام نہیں دے سکتا۔ ان کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کے پیچھے ان کی قوت یکسوئی کارفرما ہے۔ وہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے عارضی دوست بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

سائنسدان، ڈاکٹر، محقق، نشاندہی کرنے، جاسوسی کرنے، نئی راہیں تلاش کرنے، پولیس افسر، کاروباری منتظم اور ماہر نفسیات کے پیشے سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد کا تعلق اسی برج سے ہوتا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے انہیں قرار واقعی مقام دینا ضروری ہے۔ وہ اپنے ساتھی ملازموں کی بھی عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں بھی ویسی ہی عزت ملے۔

عقربی افراد اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلاتے ہیں۔ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے حد درجہ محنت کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے پیدائشی امیر ہوتے ہیں۔ ان کے نزدیک دولت احساس تحفظ پیدا کرتی ہے۔ اس لئے کوئی بھی رقم خرچ کرنے سے پہلے وہ بہت سوچ و بچار کرتے ہیں، تاکہ بعد ازاں پچھتانانہ پڑے۔