برج ثور
بیل
معمار، تخلیق کرنے والا، فراہم کرنے والا
۔۲۱ اپریل سے ۲۱ مئی
مشہور شخصیات
مولانا محمد یوسف بنوری | مشہور مذہبی شخصیت |
جنرل محمد ایوب خان، میڈلین البرائٹ | مشہور سیاست دان |
سچن ٹنڈولکر، باب ولمر (سابقہ پاکستانی کرکٹ کوچ) | مشہور کھلاڑی |
مادھوری ڈکشٹ، مارلن منرو | مشہور فنکار/اداکار |
مشہور ریاضی دان عمر خیام | مشہور سائنسدان |
سعادت حسن منٹو | مشہور علاقائی فنکار |
خوش بختی کے عناصر
چھ، پندرہ، چوبیس، تینتس، بیالیس، اکیاون۔ | خوش قسمتی کا عدد |
جمعہ، سومورا | خوش قسمتی کا دن |
نیلا، سبزہ مائل نیلا رنگ | خوش قسمتی کا رنگ |
جامنی رنگ کے پھول، جنگلی پھول اور لال گلاب | خوش قسمتی کا پھول |
فیروزہ | خوش قسمتی کا پتھر |
پھاوڑا | خوش بختی کا نقش |
اہم معلومات
برج ثور | دائرۃ البروج میں شمسی نام |
بیل | دائرۃ البروج میں علامتی نشان |
مٹی | دائرۃ البروج میں عنصر |
جذباتی | دائرۃ البروج میں گروپ |
مقرر، مستقل مزاج، | کلیدی معیار/خوبی |
گردن، گلا | اہم جسمانی حصہ |
وینس | دائرۃالبروج میں حاکم سیارہ |
موئنث | دائرۃالبروج میں جنس |
برج جدی، برج سرطان، برج سنبلہ، برج حوت | دائرۃ البروج میں مطابقت |
شخصیت کا مختصر جائزہ
مضبوط، قابل اعتبار، اور رہنمائی کرنے کی صلاحیتوں کا مالک۔ خوبصورت اور نفیس اشیاء کا دلدادہ ہونے کی وجہ سے وہ خود کو مادی اشیاء میں گھر ا رہنا پسند کرتے ہیں۔ چھونے کا احساس ان کے لئے بہت اہم ہے، چاہے وہ کام کا معاملہ ہو یا محبت کا۔ وہ مستقل مزاج، دقیانوسی اور سب سے زیادہ بھروسہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ اگرچہ بعض اوقات وہ بہت زیادہ ضدی بھی ثابت ہوتے ہیں لیکن اس کی وجہ ان کا وہ منصوبہ ہوتا ہے جو انہوں نے پہلے سے ذہن مین تراش رکھا ہوتا ہے۔دراصل وہ چاہتے ہیں کہ ہر چیز ٹھیک ہو اور اس کے لئے وہ صرف اپنے آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں اور بیشتر کام بغیر کسی کی مدد کے خود ہی سرانجام دے لیتے ہیں۔
بہت ضدی، قدامت پسند، غیر لچکدار، اپنے مؤقف پر قائم رہنے والے، ماحول میں تبدیلی پسند نہ کرنے والے، معاملاتمیں سست رفتار، جلد ناراض ہوجانے والے، مادہ پرست، زندگی کی تمام آسائشوں کے حصول کے خواہش مند، انا پسند، حاسد اور تنگ نظر، عیش وآرام کے دلدادہ، جذباتیت سے بھرپور، خود غرضی کا مادہ نمایاں رکھنے والے، اپنی خامیوں سے آگاہ ہونے کے باوصف بھی اپنی کمزوریوں کو دور نہ کرنے والے۔ ہٹ دھرمی اور سست روی کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والے۔
مشکل حالات میں دوسروں پر نہ بھروسہ کرنے والی، راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے لئے بپھری ہوئی شیرنی، سب کچھ اپنے غصہ کی بدولت تہس نہس کرنے والی، مختلف مزاج کے لوگوں کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ والی، پرخوری کی بنا پر بے حد موٹی اور بھدی، نظم ونسق کے معاملے میں دوسروں کے جذبات کی پرواہ نہ کرنے والی، عیش و عشرت کی زندگی کی دلدادہ، خلاف حالات سے بے صبری ہوجانے والی، بچوں پر بے حد سختی کرنے والی جن سے بچے اس سے باغی ہوجاتے ہیں۔ حسد اور شک کا مادہ رکھنے والی، سہیلیاں بنانے میں غیر مستقل رویے کی حامل۔
مرد
تصورات کو عملی جامہ پہنانے والے، کسی کی اختراع اور ایجاد کو مفید بنانے والے، بتدریج کامیابی سے کامیاب زندگی بسر کرنے والے، کھانے پینے کے شوقین، مثالی شوہر، اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے والے، میزبانی میں اپنی مثال آپ، گھریلو زندگی کے دلدادہ، دولت کی قدر وقیمت جاننے والے، غیر یقینی اور مشکوک کاموں سے اجتناب برتنے والے، ہر پہلو پر نظر رکھنے والے، ذہین اور مستقل مزاج،چاق و چوبند، ہوشیار۔بہت ضدی، قدامت پسند، غیر لچکدار، اپنے مؤقف پر قائم رہنے والے، ماحول میں تبدیلی پسند نہ کرنے والے، معاملاتمیں سست رفتار، جلد ناراض ہوجانے والے، مادہ پرست، زندگی کی تمام آسائشوں کے حصول کے خواہش مند، انا پسند، حاسد اور تنگ نظر، عیش وآرام کے دلدادہ، جذباتیت سے بھرپور، خود غرضی کا مادہ نمایاں رکھنے والے، اپنی خامیوں سے آگاہ ہونے کے باوصف بھی اپنی کمزوریوں کو دور نہ کرنے والے۔ ہٹ دھرمی اور سست روی کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والے۔
عورت
بے حد سمجھداراور سوجھ بوجھ والی، خوش لباس، حسین اور پر کشش، بہترین خوشبوؤں کی دلدادہ، جسمانی دلکشی بھر پور، جادو بھری آواز، اپنے جسم سے محبت رکھنے والی،چال بڑی دلکش، تحائف کو سنبھالنے والی، چیزوں کی حفاظت کرنے والی، آزادانہ محبت کی دلدادہ، ٹھنڈا مزاج مگر شدید جذبات کی حامل، حساس، نقاشی یا مصوری اور موسیقی سے گہرا لگاؤ رکھنے والی، وقت کی قدروقیمت جاننے اور اس سے فائدہ اٹھانے والی، محبت سے دل موہ لینے والی، سلیقے اور قرینے سے رہنے کی عادی۔ حوصلہ مند، تعفن اور بدبو سے دور بھاگنے والی مکمل خاتون، برے حالات میں خاوند کی ساتھی، شریفانہ انداز اور شیریں گفتگو کی حامل، لڑائی جھگڑوں سے دور بھاگنے والی، بچوں سے محبت کرنے والی۔مشکل حالات میں دوسروں پر نہ بھروسہ کرنے والی، راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے لئے بپھری ہوئی شیرنی، سب کچھ اپنے غصہ کی بدولت تہس نہس کرنے والی، مختلف مزاج کے لوگوں کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ والی، پرخوری کی بنا پر بے حد موٹی اور بھدی، نظم ونسق کے معاملے میں دوسروں کے جذبات کی پرواہ نہ کرنے والی، عیش و عشرت کی زندگی کی دلدادہ، خلاف حالات سے بے صبری ہوجانے والی، بچوں پر بے حد سختی کرنے والی جن سے بچے اس سے باغی ہوجاتے ہیں۔ حسد اور شک کا مادہ رکھنے والی، سہیلیاں بنانے میں غیر مستقل رویے کی حامل۔
عملی ، مستحکم ، امانت دار ، کرم ، انسانیت پسند ، وفادار ، خود دار | مثبت پہلو |
صرف خود پر بھروسہ کرنا، ،سست ، ضد ، متعصب، ملنے جلنے میں کنجوش، تصوراتی | منفی پہلو |
باغبانی، کھانا پکانا، ہاتھ سے کام کرنا، موسیقی کے دلدادہ، دل لگی کرنا، اعلیٰ لباس اور خوراک کے رسیا | پسند |
اچانک تبدیلی ،مسئلے مسائل ، کسی بھی قسم کے عدم تحفظ کا خوف.، مصنوعی ملبوسات | نا پسند |
برج ثور گردن اور گلے سے متعلق حساس ہے۔ لہٰذا اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد میں گلے کی خرابی اور نظام تنفس سے متعلقہ بیماریاں عام ہوتی ہیں۔ غدود، گلے میں سوزش، سوجن، جگر اور گردے کے امراض بھی لاحق ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ چونکہ ان کے جسم میں بڑھوتری کا رجحان پایا جاتا ہے اور وہ خود بھی خوش خوراک ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ بھاری بھرکم ہو کر بھدے بھی ہوجاتے ہیں۔ | صحت |
محبت اور تعلقات
اگر آپ برج ثورسے تعلق رکھنے والی کی محبوبہ ہیں تو بے پناہ محبت کے لئے تیار ہوجائیں۔
برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے چھونا بہت اہم ہے۔ اس معاملے میں وہ بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ان کی اہلیہ عموما برج ثور سے ہی تعلق رکھنے والی ہوتی ہے۔ تاہم وہ ایسی صنف نازک سے بھی شادی کرلیتے ہیں جو ان کو اچھی طرح سمجھ سکے اور ان کے رنگ میں رنگ جائے۔ تاکہ زندگی کا بھرپور مزا لیا جاسکے۔
ان افراد کو تحفے تحائف دینا دلانا بہت پسند ہے۔ اس لئے مناسب تحائف دے کر انہیں رام کیا جاسکتا ہے۔

دوست، احباب اور اہلخانہ
گھریلو معاملاتِ زندگی ان کے لئے بہت زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ گھروالوں کی خوشی اورتحفظ کے لئے وہ کچھ بھر کر گزرتے ہیں۔ ذہین اور حسِ مزاح رکھنے کی وجہ سے وہ بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں۔ اکثر اوقات وہ کام کے وقت دوسروں سے مشورہ لے رہے ہوتے ہیں۔ اگر انہیں ایک مرتبہ بااعتماد اور اچھا دوست مل جائے تو یہ دوستی عمر بھر قائم رہ سکتی ہے۔ وہ وفادار ہوتے ہیں اور آگے بڑھ کر دوسروں کی مددکرنا جانتے ہیں۔ ان کی بہت سی دوستیاں بچپن سے ہی شروع ہوجاتی ہیں۔
وہ وعدہ نبھانا جانتے ہیں اور اپنی زبان کا پاس رکھتے ہیں۔ وہ بچوں سے محبت کرتے ہیں اور گھر والوں کے ساتھ مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی وہ سب کے ساتھ گرمجوشی سے ملتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ تقریبات ان کے اپنے گھر میں ہوں اور اس معاملے میں خرچے کی پرواہ نہیں کرتے۔

کاروبار اور دولت
پائیداری اس برج کا خاصہ ہے۔ان کا بنیادی قول ہے "میرے پاس ہے"۔ یہ دولت کے خواہا ں ہوتے ہیں اور اسے حاصل کرن کے لئے سخت سے سخت کام کرنےسے بھی نہیں گھبراتے۔ وہ کام کے وقت قابل بھروسہ، صابر اور مکمل تندہی سے کام کرنے والے ثابت ہوتے ہیں۔ جب وہ کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو اسے مکمل کرکے ہی دم لیتے ہیں چاہے اس کے لئے انہیں کتنا ہی عرصہ درکار ہو اور کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ وہ عین وقت پر مدد کے لئے دستیاب ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
وہ دوسروں کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔ کام کے بدلے میں ملنے والے معاوضےکو بھی دل وجان سے عزیز رکھتے ہیں۔ کیونکہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ارداگرد مادی اشیاء کی کثرت دیکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں جتنی زیادہ موج مستی ہو سکے ، کر لی جائے۔لیکن وہ یہ بات بھی بخوبی جانتے ہیں کہ کام سب سے اہم ہے کیونکہ یہی وہ ذریعہ ہے جس سےوہ اپنی خواہشات کی تکمیل کرسکتے ہیں۔
وہ رقم کا حساب کتاب رکھنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ وہ اپنے واجبات وقت پر ادا کرتے ہیں اور برے وقت کے لئے پیسے سنبھال کر رکھتے ہیں۔ بعض اوقات وہ فضول خرچی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن دراصل انہوں نے رقم کا کچھ حصہ پہلے ہی محفوظ کرلیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی خواہشات کی فہرست بنا لیتے ہیں اور مناسب رقم کا بندوبست ہونے کے بعد اپنی پسندیدہ اشیاء خریدنا شروع کردیتے ہیں۔
زراعت، بینکنگ، ادویات سازی، تعلیم اور فن معماری ان کے لئے موزوں ثابت ہوتے ہیں۔