Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج دلو

برج دلو

مشکیزہ بردار
سچائی کے متلاشی، موجد

۔۲۱ جنوری سے ۱۹ فروری

Read in English

مشہور شخصیات

مؤر خ اور عالم دین علامہ حجر عسقلانیؒ ۔مشہور مذہبی شخصیت
مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر، اسفند یار ولی خان، ابراہم لنکن۔مشہور سیاست دان
کرکٹر فضل محمود، محمد اظہر الدین، گلینن میگرا۔مشہور کھلاڑی
ابھیشک بچن، راہول رائے، اداکارہ مدیحہ گوہر۔مشہور فنکار/اداکار
نکولس کوپرنیکس، گلیلیو گیلی، چارلس ڈارون۔مشہور سائنسدان
 مشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

چار، آتھ، تیرہ ، سترہخوش قسمتی کا عدد
ہفتہ اور اتوارخوش قسمتی کا دن
ہلکا نیلا، ہلکا سبزخوش قسمتی کا رنگ
گل چاندنیخوش قسمتی کا پھول
موتی، نیلمخوش قسمتی کا پتھر
چابی، الوخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج دلودائرۃ البروج میں شمسی نام
مشکیزہ برداردائرۃ البروج میں علامتی نشان
ہوادائرۃ البروج میں عنصر
دانشور، مفکردائرۃ البروج میں گروپ
مقرر، مستقل مزاج،کلیدی معیار/خوبی
گھٹنے، نظام دوران خوناہم جسمانی حصہ
یورینس، زحلدائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
مذکردائرۃالبروج میں جنس
برج حمل، برج میزان، برج جوزا، برج قوسدائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

تعمیری اچھائی رکھنے والے، بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانا، ترقی پسند، نئی اقدار کے حامل، نرم مزاج، مشفقانہ انداز، غیر روایتی اور متلون، عام روش سے ہٹ کر چلنے والے، انتہا پسندی کا رجحان رکھنے والے۔

مرد
ذمہ داریوں سے عہدہ برآہونے میں بے حد کامیاب، رفاقت پسند، دوسروں کے ساتھ رہنے سے مسرت محسوس کرنے والے، متعدد افراد سے دوستی رکھنے والے، ذہنی اور شعوری لحاظ سے بہت بیدار اور حساس، مصروفیت پسند، فوری عملدرآمد کے حامل، ذمہ داریوں سے نہ گھبرانے والے، ملن سار، نہایت دیانت دار، قابل اعتماد، مکمل بھروسے کے لائق، تکمیل پسند، بڑے قوی اور حوصلہ مند، مثالیت پسند ، ٹھوس منصوبہ بندی کرنے والے، مستقبل سے امیدیں وابستہ کرنے والے، جھگڑے او رتشدد سے نفرت سے کرنے والے۔

سست رفتار، بھلکڑ، بیک وقت کئی محبتوں میں گرفتار، ظریف اور باتونی، اپنے محبوب سے جلدی آنکھیں پھیرنے والے، محبت کا رخ گھٹیا اور سطحی، نصب العین پر سنجیدگی سے غور نہ کرنے والے، غیر حقیقت پسند، زندگی اور دنیا سے کٹ کر رہ جانے والے، اکثر خوش فہمیوں کے شکار، اپنی غلطیوں کو تسلیم نہ کرنے والے، دوسروں کی نکتہ چینی سے دشمنی اختیار کرنے والے۔

عورت
پرسکون زندگی گزارنا پسند کرنے والی اور طوفانوں سے کھیل جانے والی، ماضی کی روایتوں سے بغاوت کرنے والی، انقلابی رجحانات کی حامل، فطری لحاظ سے اضطراب اور بے چینی کی حامل۔ تکمیل پسند، سیماب فطرت، منفرد اور انفرادیت پسند، ذوق شوق، لباس، چال ڈھال اور طرز گفتگو میں عام لوگوں سے مختلف، ہمسایوں کے دکھ درد میں شریک ہونا اپنا فرض جانتی ہے۔ فراخ دل، آزادی کو عزیز رکھنے والی، اپنی پسند کی زندگی گزارنے والی، حکم نہ چلانے والی، ضرورت کے مطابق دولت کی خواہاں، زندگی کی حفاظت کرنے والی، پابندی نہ لگانے والی اور نہ قبول کرنے والی۔ دماغ پر بھروسہ کرنے والی، اجتماعی کاموں کی شوقین، تعلیم و تدریس کا شوق رکھنے والی، خوبصورتی ، دلکشی اور رعنائی کا پیکر، فرض شناسی، شائستگی، آزادمزاجی اور روشن خیالی، تعاون کرنے والی۔

اپنی اناکی مالک،گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی فطرت، بے اعتنائی اختیار کرنے والی، انتہا پسند، گھریلومصروفیات، الجھنوں، رسم و رواج سے جلد گھبراجانے والی، حسد اور شک کا مادہ رکھنے والی، دوسروں کے پاس اپنی من پسند شے نہ گواراہ کرنے والی۔ غیر متوازن ، تنہائی پسند، اضطراب اور بے چینی کا نمونہ، بدلتے موڈوالی، طبیعت میں تضاد، چڑچڑاپن اور خلوت پسند، دنیا سے بیزار، غلط سوچوں کی حامل، ہمہ وقت کی قربت نا پسند،جنسی آزادی کی متقاضی۔
حق گو ، سالک ، ایماندار ، تحقیقات ، مقبول ، ملنسار ، وسیع ذہن اور تخلیقی.

مثبت پہلو

تبدیل کرنا ، تردد ، سنکی اور غیر فعال.

منفی پہلو

دوستوں کے ساتھ تفریح ،مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد کر ، دوسروں کی مدد کرنا ، دانشورانہ گفتگو ،دوسروں کی بات توجہ سے سننا.

پسند

حدود ، تنہائی ، جھوٹے وعدے ، بد رنگ یا بوریت کے حالات ،وہ لوگ جو ان سے متفق نہیں ہوتے۔.

نا پسند

چونکہ برج دلو کا تعلق ٹانگوں، گھٹنون اور نظام دوران خون سے ہے اس لیے اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد میں جوڑوں کا درد، گھنٹیا کا مرض، اور بلند فشار خون جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام، ہیضہ، جیسی بیماریاں بھی ان کو لاحق ہوسکتی ہیں۔ برج دلو کے افراد کو شراب نوشی سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

صحت

محبت اور تعلقات

محبت کے معاملے میں یہ لوگ خاصے محتاط واقع ہوئے ہیں۔ کھلے دل کے مالک ، وسیع النظر، تخیلاتی اور خطرات ک مول لینے والے افراد میں دلو افراد دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ان کے جیون ساتھی میں ایمانداری اور خلوص کا پایا جانا لازم ہے وگرنہ اس جاذب النظر دلو شخصیت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

اگرچہ ان کے ارداگرد بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن ان کے حقیقی دوست محدود ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ لوگ بہت حساس طبیعت اور محتاط فطرت کے حامل ہوتے ہیں اس لئے دوسروں کے نزدیک ہونے کو خطرہ سمجھتے ہیں۔اسی لیے دوستی کرنے میں بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ لیکن اگر ایک مرتبہ کسی کو دوست مان لیں تو اس دوستی کا لمبے عرصے تک نبھاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے پیاروں کے لئے اپنی خوشیاں بھی قربان کردیتے ہیں۔ تخلیقی، ذہین اور ایماندار لوگوں کی قدر کرتے ہیں۔ گھر والوں کے لئے ان کے جذبات دیدنی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ خود کو اہلخانہ کی خدمت کے لئے وقف کردیتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

یہ لوگ اپنے کام میں بھی دلچسپی کا سامان ڈھونڈ لیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی زبردست قوت متخیلہ سے کام لیتےہوئے کام کو اچھوتے انداز میں مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا سوچنے کا انداز دوسروں سے مختلف ہوتا ہے۔ چنانچہ ایسے شعبہ ہائے زندگی جن کا تعلق سوچنے اور نت نئے خیالات پیش کرنے سے ہو، دلو افراد کے لئے فائدہ مندثابت ہوتے ہیں۔ ان کی زبردست ذہانت اور محنت کی لگن سے ان کے ساتھی رفقاء بھی ہمت پکڑتے ہیں۔

دولت کے معاملے میں یہ لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خواہشات و ضروریات اور وسائل میں توازن قائم رکھتے ہیں۔ لیکن جب یہ لوگ خریداری کے لئے باہر نکلتے ہیں تو خوبصورت اشیاء کو دیکھ کر ان کا دل للچا جاتا ہے اور یہ وہ چیزیں بھی خرید لاتے ہیں جن کسی نہ کسی شکل میں ان کے گھر میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔یہ لوگ ملبوسات کے معاملے میں بھی خاصے منفرد ہوتے ہیں ۔

اداکاری، قلم نویسی، تعلیم و تعلم، تصویر کشی، کشتی اور جہاز رانی ان کے لئے موزوں انتخاب ہیں۔ ان کے لئے کام کرنے کا بہترین ماحول وہ ہے جہاں انہیں مکمل آزادی حاصل ہو۔ جب ان لوگوں کو ان کا من پسند ماحول مل جائے تو پھران کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آتی ہیں جن کا فائدہ بنی نوع انسان کو ہوتا ہے۔