مشہور شخصیات
محدث امام بخاری رحمۃ اللہ علہیہ | مشہور مذہبی شخصیت |
نواب اکبر خان بگٹی، نیلسن منڈیلا، خواجہ ناظم الدین | مشہور سیاست دان |
سنیل گواسکر، ولیم گلبرٹ | مشہور کھلاڑی |
نصیرالدین شاہ، پریانکا چوپڑہ، مکیش کمار، ہیریسن فورڈ | مشہور فنکار/اداکار |
جارج ایسٹ مین | مشہور سائنسدان |
فلمسٹار ندیم | مشہور علاقائی فنکار |
خوش بختی کے عناصر
دو، سات، گیارہ، سولہ، بیس، پچیس | خوش قسمتی کا عدد |
سوموار، جمعرات | خوش قسمتی کا دن |
مالٹائی رنگ، سفید | خوش قسمتی کا رنگ |
جنگلی گلاب | خوش قسمتی کا پھول |
موتی، لعل | خوش قسمتی کا پتھر |
سمندری گھونگھے، سیپی | خوش بختی کا نقش |
اہم معلومات
برج سرطان | دائرۃ البروج میں شمسی نام |
کیکڑا | دائرۃ البروج میں علامتی نشان |
پانی | دائرۃ البروج میں عنصر |
جذباتی | دائرۃ البروج میں گروپ |
عظيم , افضل , بڑا , کلاں | کلیدی معیار/خوبی |
معدہ ، چھاتی | اہم جسمانی حصہ |
مریخ | دائرۃالبروج میں حاکم سیارہ |
موئنث | دائرۃالبروج میں جنس |
برج ثور، برج سرطان، برج سنبلہ، برج میزان | دائرۃ البروج میں مطابقت |
شخصیت کا مختصر جائزہ
حاکم سیارہ قمر ہونے کی حیثیت سے قمر کی خصوصیات، زیادہ تر ان افراد میں نظر آتی ہیں اس لئے ان میں سطحی فطرت، متلون مزاجی، صلح جوئی اور ممتا کے اوصاف نمایاں نظرآتے ہیں۔ یہ افراد خاموش اور پر اسرار قسم کے ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں ایک خاص قسم کی کشش پائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ بیحد حساس اور تصواراتی فطرت کے مالک ہوتے ہیں۔ چونکہ قمر کے علاوہ مریخ بھی ان پر راج کرتا ہے اس لئے یہ افراد جراء ت مند ، قوی اور بے خوف ہوتے ہیں۔
بے حد حساس، اگر بس چلے تواپنی محبوبہ کو تالے میں بند کردے تاکہ اس کو کوئی دیکھ نہ سکے۔ بیوی اور محبوبہ کوکسی سے بھی بات چیت کرتے دیکھ کر جل بھن جانا۔زہریلے غصے کے باعث اپنے خیالات کا موثر اظہار نہ کرسکنا اور نہ ہی صحیح بات منواسکنا۔ جذباتی ردعمل کے عادی، وہم، اندیشے اور اپنی ماضی کی ناکامیوں کا رونا رونے والے، رشتہ داروں سے مستقبل کی امیدیں وابستہ کرنے والے، نتائج سے بے پرواہ، اپنے رویہ سے دوسروں کو نقصان پہنچانے والے، بچگانہ پن کا مظاہرہ کرنے والے، عیش وعشرت کا دلدادہ، جذبات و احساسات کو ٹھیس لگنے پر بددل اور مایوس ہونے والے۔ نمودو نمائش کا خواہاں۔ ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہونا۔
شوہرکے اکثر دوستوں سے مشکوک رہنے والی، اندر سے جذبات سے خالی، نازک احساس کو ٹھیس لگنے پر فوراً رونے والی، نفسیاتی طور پر فوراً غصے میں آجانے والی، مدوجذر کی کیفیت کی حامل، تصوراتی، تخیلات کی وادی میں کھوئے رہنے والی۔ اپنے حسن کی ہمہ وقت تعریف چاہنے والی، ہمہ وقت میک اپ اور سنگھار کی شوقین۔ جنسی زندگی کی اہمیت کو سمجھنے والی، ہر معاملے میں ججھک محسوس کرنے والی، بسیار خور ، ہر قسم کے چٹ پٹے کھانوں اور پھلوں وغیرہ کی شوقین۔ محبت اور خواہشات کا کھل کر اظہار نہ کرنے والی، اپنے شوہر کو قابو میں رکھنے کے لئے ہر قسم کے ہتھیار استعمال میں لانے والی،ہر وقت اپنے تحفظ کا سوچنے والی، جھگڑوں اور الجھنوں سے گھبرا کرگوشۂ نشینی اختیار کرنے والی۔ ہمہ وقت مالی امور کی سوچوں میں غرق۔
مرد
حساس فطرت کے مالک، کم گو، بے انتہا فراخدل، دوسروں کی مدد پر ہر وقت کمر بستہ، دل گہری محبت سے بھرپور، بہت زیادہ مستقل مزاج، ارادے کے اٹل اور دھن کے پکے، اپنے نظریات کے تحفظ کے لئے کسی دباؤ اور سزا کو خاطر میں نہ لانے والے۔ منصوبہ بندی کے ماہر، کسی کی حکمرانی یا بالادستی نہ قبول کرنے والے۔ متحرک شخصیت، اچھے حافظہ کے مالک، مخلص ، دیانتدار اور فرض شناس۔ مختلف علوم میں کمال حاصل کرنے والے، زندگی کے اسرارورموز سے گہری دلچسپی لینے والے۔کاروباری امور میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک، کفیت شعار، روپے پیسے کی قدر جاننے والے، جیون ساتھی کے لئے قابل بھروسہ، انتہائی قابل اعتماد اور منفرد شخصیت کے مالک۔بے حد حساس، اگر بس چلے تواپنی محبوبہ کو تالے میں بند کردے تاکہ اس کو کوئی دیکھ نہ سکے۔ بیوی اور محبوبہ کوکسی سے بھی بات چیت کرتے دیکھ کر جل بھن جانا۔زہریلے غصے کے باعث اپنے خیالات کا موثر اظہار نہ کرسکنا اور نہ ہی صحیح بات منواسکنا۔ جذباتی ردعمل کے عادی، وہم، اندیشے اور اپنی ماضی کی ناکامیوں کا رونا رونے والے، رشتہ داروں سے مستقبل کی امیدیں وابستہ کرنے والے، نتائج سے بے پرواہ، اپنے رویہ سے دوسروں کو نقصان پہنچانے والے، بچگانہ پن کا مظاہرہ کرنے والے، عیش وعشرت کا دلدادہ، جذبات و احساسات کو ٹھیس لگنے پر بددل اور مایوس ہونے والے۔ نمودو نمائش کا خواہاں۔ ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہونا۔
عورت
لذیذ کھانے تیار کرنے میں ماہر، پرسکون اور مطمئن، بڑی حساس، موسیقی سے لگن اور دلچسپی رکھنے والی، محبت کے معاملے میں مخلص اور پر جوش، خوش لباس، خوش گفتار، کفایت شعار، اپنے راز کو چھپا کر رکھنے والی، جذبات بے حد گہرے اور دیرپا اور ہرجائی پن کی تبدیلی کا قائل نہ ہونا، ایسے مرد کی طالب جو خلوص، محبت اور تحفظ دے سکے، شوہر پرست، وفا شعار، مالی معاملات میں شوہر سے تعاون کرنے والی، خاوند کی خدمت گزار، بچوں سے مشفقانہ رویہ رکھنے والی ۔ محتاط اور فکر مند، نسوانیت سے بھر پور، شرم و حیا کا پیکر، رازداری کے معاملات میں قابل اعتماد، حافظے میں بے مثال۔شوہرکے اکثر دوستوں سے مشکوک رہنے والی، اندر سے جذبات سے خالی، نازک احساس کو ٹھیس لگنے پر فوراً رونے والی، نفسیاتی طور پر فوراً غصے میں آجانے والی، مدوجذر کی کیفیت کی حامل، تصوراتی، تخیلات کی وادی میں کھوئے رہنے والی۔ اپنے حسن کی ہمہ وقت تعریف چاہنے والی، ہمہ وقت میک اپ اور سنگھار کی شوقین۔ جنسی زندگی کی اہمیت کو سمجھنے والی، ہر معاملے میں ججھک محسوس کرنے والی، بسیار خور ، ہر قسم کے چٹ پٹے کھانوں اور پھلوں وغیرہ کی شوقین۔ محبت اور خواہشات کا کھل کر اظہار نہ کرنے والی، اپنے شوہر کو قابو میں رکھنے کے لئے ہر قسم کے ہتھیار استعمال میں لانے والی،ہر وقت اپنے تحفظ کا سوچنے والی، جھگڑوں اور الجھنوں سے گھبرا کرگوشۂ نشینی اختیار کرنے والی۔ ہمہ وقت مالی امور کی سوچوں میں غرق۔
محکم مزاج، حد درجہ تخیلاتی، وفادار، محب وطن، ہمدرد، قائل کرلینے والا | مثبت پہلو |
نفسیاتی مریض، حیل و حجت سے کام لینے والا، موڈی، شکی القلب، مایوس فطرت، | منفی پہلو |
پانی میں یا حوض کے کنارے آرام کرنا، فنونِ لطیفہ، گھر سے متعلقہ مشاغل، دوستوں کے ساتھ کھانا کھانا، اپنے پیاروں کی مدد کرنا۔ | پسند |
اجنبی لوگ، ذاتی زندگی کے راز افشا کرنا، ماں سے متعلق کسی بھی قسم کی تنقید | نا پسند |
برج سرطان کا تعلق چھاتی، کہنیوں، معدہ، نظام انہظام اور اعضائے تولید سے ہے۔ کہاجاتا ہے کہ لفظ کینسر (ایسا مرض جو جسم کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے)، شائد اسی برج سے لیا گیا ہے کیونکہ برج سرطان بھی اپنے زیر اثر افراد کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلاکرسکتا ہے۔ لیکن یہ غلط ہے، کیونکہ برج سرطان کا لفظ لاطینی زبان سے اخذ کیا گیا ہے جہاں اس کا مفہوم کیکڑا ہے۔ پھر بھی سرطانوی افراد چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہیں بواسیراور شریان کے پھٹنے کی شکایت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تاہم عمومی طور پر ان میں نظام ہضم کی خرابی، گیس، تبخیر، سینے کی جلن جیسی بیماریاں عام ہوتی ہیں۔ کھانسی اور نظر کی بیماری بھی آخری عمر میں لاحق ہوسکتی ہے۔ | صحت |
محبت اور تعلقات
سرطانوی افراد جب کسی سے پیار کرتے ہیں تو واضح طور پر یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ اپنے محبوب کو دل و جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ شفقت پذیری، نرم مزاجی اور حساسیت ان کی محبت میں واضح نظر آتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا رفیق کار ملے جو انہیں بعینہِ سمجھ سکے۔ مصنوعیت پسند اور حد سے تجاوز کرنے والے لوگ تاہم ان کے لئے موزوں ثابت نہیں ہوتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ان جیسا ہی کوئی جیون ساتھی مل جائے۔ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور زندگی ہنسی خوشی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
دوست، احباب اور اہلخانہ
سرطانوی افراد اپنے والدین کی بہت قدر کرتے ہیں۔ درحقیقت خاندان سے متعلق تمام امور ان کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔ یہ ان کے گھروں سے بھی ظاہر ہوتا ہے اور ان کے کام کرنے کے انداز سے بھی۔ وہ اہلخانہ کے نقائص سے آنکھیں چرا لیتے ہیں اور اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ اپنے اہلخانہ سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ چاہتے ہیں ہر جگہ وہ ان کے ساتھ ہوں۔ تصاویر جمع کرنا، اپنے بچوں کو اپنے آباؤاجداد کی کہانیاں سنانا انہیں پسند ہوتا ہے۔
دوستی کے معاملے میں وہ کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ وہ دوستی کی خاطر کچھ بھی کرگزرتے ہیں اور اپنے دوستوں کو خاطر خواہ عزت بخشتے ہیں۔ وہ انتہائی رحمدل ہوتے ہیں اسی وجہ سے بہت سے لوگ ان سے فائدہ اٹھالیتے ہیں۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ محتاط رہنا سیکھ لیتے ہیں۔
دوستی کے معاملے میں وہ کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ وہ دوستی کی خاطر کچھ بھی کرگزرتے ہیں اور اپنے دوستوں کو خاطر خواہ عزت بخشتے ہیں۔ وہ انتہائی رحمدل ہوتے ہیں اسی وجہ سے بہت سے لوگ ان سے فائدہ اٹھالیتے ہیں۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ محتاط رہنا سیکھ لیتے ہیں۔
کاروبار اور دولت
سرطانوی افراد جتنے حساس ہوتے ہیں اتنے ہی ضدی بھی ثابت ہوتے ہیں۔ جب انہیں کوئی اہم کام سر انجام دینا ہو تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کام میں لگ جاتے ہیں۔ دیکھ بھال کرنے یا حفاظت کرنے سے متعلق کاموں میں ان کی قابلیت کھل کر سامنے آتی ہے۔ گھر یا دیگر سامان کی حفاظت، باغبانی، اور صحافت سے منسلک ہوکر راحت محسوس کرتے ہیں۔ اپنے ملک سے محبت کا جذبہ انہیں بعض اوقات اعلیٰ پایہؑ کا سیاست دان بنا دیتا ہے۔ انہیں یہ احساس دلانا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں اور اپنا کام ٹھیک کررہے ہیں ، انہیں آسودگی فراہم کرتا ہے۔
سرطانوی افراد کے لئے احساس تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ عام طور پر انہیں رقم بآسانی مل جاتی ہے مگر اتنی ہی آسانی سے وہ اسے خرچ بھی کردیتے ہیں۔ لیکن وہ محض فضول خرچ نہیں ہیں بلکہ اپنی رقم کا زیادہ تر حصہ سرمایہ کاری میں خرچ کرتے ہیں۔ بہت سے سرطانوی افراد دولت کو اپنی عزت اور شہرت کی بنیاد سمجھتے ہیں اسلئے وہ اپنی جمع شدہ رقم میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے وقت، مال اور وسائل کا بھرپور استعمال کرنا جانتے ہیں۔
سرطانوی افراد کے لئے احساس تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ عام طور پر انہیں رقم بآسانی مل جاتی ہے مگر اتنی ہی آسانی سے وہ اسے خرچ بھی کردیتے ہیں۔ لیکن وہ محض فضول خرچ نہیں ہیں بلکہ اپنی رقم کا زیادہ تر حصہ سرمایہ کاری میں خرچ کرتے ہیں۔ بہت سے سرطانوی افراد دولت کو اپنی عزت اور شہرت کی بنیاد سمجھتے ہیں اسلئے وہ اپنی جمع شدہ رقم میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے وقت، مال اور وسائل کا بھرپور استعمال کرنا جانتے ہیں۔