Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج قوس

برج قوس

تیر انداز
مفکر، مذہبی رہنما، وکیل، فلسفی

۔ ۲۳ نومبر سے ۲۱ دسمبر

Read in English

مشہور شخصیات

 مشہور مذہبی شخصیت
شیر میسور ٹیپو سلطان، پیر صاحب پگاڑا، رابرٹ ایف کینڈی (امریکہ)، شہنشاہ روم نیرومشہور سیاست دان
عمران خان، مشتاق محمد، لٹل ماسٹر حنیف محمد، ریسلر سٹون کولڈ سٹیو آسٹنمشہور کھلاڑی
داکار رضا مراد، دلیپ کمار، راج کپور، انیل کپور، گوندا۔مشہور فنکار/اداکار
برطانوی سائنسدان سر ہمفرے ڈیوی۔مشہور سائنسدان
احمد ندیم قاسمی، قتیل شفائی ، پروین شاکرمشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

تین، بارہ، اکیس، تیسخوش قسمتی کا عدد
جمعراتخوش قسمتی کا دن
بنفشی، جامنی ، سرخ ، گلابیخوش قسمتی کا رنگ
گلنارخوش قسمتی کا پھول
یاقوت، زرد پکھراجخوش قسمتی کا پتھر
ٹین، چقماق پتھر،خوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج قوسدائرۃ البروج میں شمسی نام
تیر اندازدائرۃ البروج میں علامتی نشان
آگدائرۃ البروج میں عنصر
دانشور، مفکردائرۃ البروج میں گروپ
تغیر پذیرکلیدی معیار/خوبی
کولہے، راناہم جسمانی حصہ
مشتریدائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
مذکردائرۃالبروج میں جنس
برج میزان، برج حمل، برج دلو ، برج اسددائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

نصف مرد اور گھوڑے کی علامت کی وجہ سے ایسے ہی جذبات کا عکاس، دماغ انسانوں جیسا، طاقت گھوڑے کی مانند، طاقت میں بجلی کی تیزی، سیر و تفریح کا دلدادہ، توازن سے بھرپور، حرکت زندگی کی تعبیر، ہرا بھرا جسم، ساخت اور بناوٹ کے لحاظ سے دلکش جسم، اسمارٹ اور خوبصورت،، ذہین، زندگی میں فلسفے کو بے حد اہمیت دینے والے، اپنے امیج میں تجربات کا استعمال کرنے والے، دوسروں سے دوستی نبھانے والے، اکثر لوگوں سے امیدیں باندھنے والے اور پورا نہ ہونے پر ان کو دکھ ہوتا ہے۔ پرانی روایات کے مطابق دوسروں کی مدد کرنے والے۔

مرد
خود مختار ، محبت کی طاقت کا احساس رکھنے والے، مثبت سوچ کے ذریعہ کامیابی کے دروازے کھلوانے والے، آزادی کی شدید خواہش کے حامل اور ان کی روح کے میراث، شخصیت مسحور کن، خود بھی خوش رہتا ہے اور دوسروں کو بھی خوش کرنے والے، دوسروں کی آزادی کا احترام کرنے والے، دوستوں کی مانند اپنے نظریات اور قدروں کے حامل، انتہائی شریف اور ملنسار، اجنبی افرادسے بھی بڑے گرمجوش انداز میں ملنے والے، بوڑھا مرد انتہائی عقل مند اور اپنی سادہ زندگی سے لطف اندوز ہونے والے، مستقبل پر نظر رکھنے والے، اپنی آزادی کا تعیین کرکے اس کا تحفظ کرنے والے، محبت کرنے والی عورت کو تحفظ فراہم کرنے والے، ناممکنات کو ممکن بنانے والے۔

ایک وقت میں متعدد عورتوں سے تعلق رکھنے والے، پلے بوائے، فلرٹ پرفلرٹ کرنے والے ، اپنی بیرونی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی بیوی کے سوالات پردرشتی اور غصے میں آجانے والے۔اونچے خوابوں کی تلاش میں رہنے والے، منہ پھٹ، منہ پر صاف الفاظ میں انکار کرنے والے، وعدے کا کچا، وقت پر نہ پہنچنے والے، حال میں زندگی گزارنے میں ناکام رہنے والے، مداخلت پسند سے سختی سے پیش آنے والے۔ ذہنی ڈسپلن کی عدم موجودگی کی وجہ سے اپنے ہدف سے لاعلم رہنے والے۔

عورت
سچی اور صاف گو،کسی بھی قسم کی مصلحت کو خاطر میں نہ لانے والی، باعمل اور انتھک محنت کرنے والی، برے سے برے اور سخت سے سخت حالات میں نہ گھبرانے والی، محنت اور مشقت کے ذریعے حالات کو بدلنے والی اور کامیابیاں حاصل کرنے والی، حرکت پذیر ، بیکار بیٹھنا اس کے لئے عذاب بلکہ موت ہے۔ ہمیشہ پر امید اور خوش امیدی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے والی، ہر چیز اور ہر کام سے بہتری کی توقع رکھنے والی، بچوں کے ساتھ نہایت شفقت اور ممتا بھر جذبات سے پیش آنے والی، بے حد محبت کرنے والی، اپنی ذات کو فراموش کردینے والی حد تک بچوں کو پیار کرنے والی، مطالعے کی بے حد شائق، بہترین اور بامقصد کتب کا مطالعۂ کرنے کو ترجیح دینے والی، فلاحی قسم کے اداروں اورانجمنوں میں نیکی اور بھلائی کے جذبے کے تحت کام پسن کرنے والی، دوسروں کی بھلائی کو ترجیح دینے والی، تیز حافظے کی مالک،اپنی چیزوں کی بہتر انداز میں حفاظت کرنے والی، سیاسی شعور اور تبدیلیاں پیداکرنے کا موجب بننے والی،مختلف قسم کے انقلابوں اور تبدیلیوں کو پسند کرنے والی، اداکاری کی صفات رکھنے والی، ریڈیو سٹیج، ٹیلی ویژن اور فلم کے شعبوں میں خواتین کی کثرت ، دل و جان سے سیروتفریح کی دلدادہ، سفر ناموں کا مطالعہ کرنے والی، بے حد منظم، تنظیم سازی کی منصوبہ بندی سے مالامال۔سہیلیوں کی بیحد وسیع حلقہ رکھنے والی،محفل کی جان، بڑی صحت مند اور پرکشش شخصیت کی حامل،جرأت مند، باحوصلہ، باہمت خاتون، مشکلات سے ہرگز نہ گھبرانے والی، ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی۔

فضول اور بیکار قسم کی کتابوں سے متنفر، تغیر پذیر، منہ پھٹ، ہر ایک کی خامی اس کے منہ پر بیان کرنے والی، جس کی وجہ سے اس کے اکثر دوست ان سے کنارہ کشی کرلیتے ہیں، ہر وقت بے چین اور مضطرب ، بیزاری اور اکتاہٹ کی حامل، عزیز سے عزیز رشتے کی پرواہ نہ کرنے والی اور فوری طور پرخاندانی تعلقات ختم کردینے والی، اپنی روش نہ بدلنے والی، ذمہ داریوں سے گھبرانے والی اور ان ذمہ داریوں کو بوجھ تصور کرتے ہوئے فرار حاصل کرنے والی، حسن پرست اور ظاہری حسن پر جان دینے والی، بہت زیادہ باتونی، بے ربط گفتگو کرنے والی، نجی زندگی میں بے شمار غلطیاں کرنے والی اور نقصان اٹھانے والی، بہت جلد مشتعل ہو نے والی، ذراذرا سی بات پر آپے سے باہر ہوجانے والی، بدکلامی پر اتر آنے والی۔ فضول خرچ ، روپیہ پیسہ پانی کی طرح بہانے والی، کسی کی پرواہ نہ کرنے والی، اپنی قابلیت پر غرور کرنے والی۔
نرم مزاج، ہنس مکھ، سچ بولنا، سماجی بہبود، نڈر، آزاد فطرت، قدرتی اشیاء سے لگاؤ

مثبت پہلو

حد سے زیادہ خود اعتمادی، غیر مستقل مزاج ، منہ پھٹ، خوابوں کی دنیا میں رہنا۔ بے صبرے

منفی پہلو

سفر کرنا، گھر سے باہر رہنا، آزادی پسند، فلسفہ، فہم و فراست،علمی بحث ومباحثہ

پسند

تفصیلات چھپانا، جھوٹ بولنا، شک کرنا، پابند کیا جانا۔ نت نئے نظریات

نا پسند

برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد میں کولہوں، ران اور کمر کے نچلے حصوں سے متعلقہ مسائل سامنے آتے ہیں۔ جسم میں مناسب حیاتین کی کمی سے ان کی جلد، بال اور ناخن بہت جلد متاثر ہوتے ہیں۔

یہ فطری طور پر مہم جو ہوتے ہیں اور خطرناک مشاغل میں حصہ لیتے ہیں۔ اسی وجہ سے حادثات ان کی زندگی کا معمول بن جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو خطرناک کھیل، آگ اور گرم چیزوں سے محتاط رہنا چاہئیے۔

صحت

محبت اور تعلقات

ازدواجی تعلقات کے معاملے میں یہ برج سب سے زیادہ اہم ہے۔ خطرناک حد تک جذباتی برج ہونے کے ناطے یہ لوگ باہمی روابط کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کے شریک حیات کو ذہین اور ایماندار ہونا چاہئیے۔ یہ لوگ رومانوی حرکات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جب کسی سے محبت کرلیتے ہیں تو اسے تاحیات نبھاتے ہیں۔ لیکن یہ تعلقات قائم کرنے میں بہت وقت لیتے ہیں۔ برج عقرب سے متعلقہ افراد کے دل میں گھر کرنے کے لئے مدمقابل کو انہیں بھرپور عزت دینی چاہئیے اور آہستہ آہستہ اور مستقل مزاجی سے ان کے قریب ہونا چاہئیے۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

چاہے کوئی علمی مباحثہ ہو یا کسی پہاڑ کی چوٹی سر کرنی ہو، یہ لوگ اپنے دوستوں میں گھرے رہتے ہیں اور محفل کی جان ثابت ہوتے ہیں۔ ان کے پاس باتوں، مزاح اور علم کی کمی نہیں ہوتی۔ یہ لوگ نہ صرف خود ہنسنا پسند کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اپنے رنگ میں ڈھال لیتے ہیں۔ یہ لوگ ہر جگہ دوست بنا لیتے ہیں اور خود کو اپنے دوستوں میں نمایاں مقام دلا دیتے ہیں۔ یہ لوگ سخی القلب ہوتے ہیں اور دل میں بغض نہیں رکھتے۔ اگر کوئی شخص ایک بہترین علمی نشست چاہتا ہواور مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کرنا چاہتا ہو تو اس کے لئے قوسی دوست سےبہتر اور کوئی نہیں ۔ یہ لوگ بآسانی دوست بنا لیتے ہیں اور ان کے ساتھ جب تک چاہیں تعلق استوار رکھ سکتے ہیں۔ آزادی اور خودمختاری ان کے لئے بہت زیادہ اہم ہے۔

کاروبار اور دولت

یہ لوگ زبردست قوتِ متخیلہ کے مالک ہوتے ہیں، جب یہ اپنے تخیل میں کسی چیز کو دیکھ لیتے ہیں تو اسے حاصل کرنے یا تخلیق کرنے کے لئے انتھک کوششیں کرتے ہیں اور اکثر اوقات کامیاب رہتے ہیں۔ یہ لوگ راست گو ہوتے ہیں، جو چیز انہیں درکار ہو، صاف صاف مانگ لیتے ہیں اور اشیاء کے لین دین میں لیت و لعل سے کام نہیں لیتے۔ جب انہیں کوئی عظیم مقصد حاصل کرنا ہو تو اس کے حصول کے لئے دن رات کام کرتے ہیں۔

مختلف النوع ذمہ داریاں اور تغیر پذیر ماحول ان کے لئے موزوں ہے۔ سیرو سیاحت، تصویر کشی، مصوری، جستجو، سفارت اور درآمدات و برآمدات جیسے کاروبار ان کے لئے موزوں ثابت ہوتے ہیں۔

قوسی افراد مال و دولت بنانا اور اسے خرچ کرنا ، لطف انگیز سمجھتے ہیں۔ یہ دائرۃ البروج میں سب سے زیادہ خوش قسمت برج ہے۔یہ لوگ رقم خرچ کرتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ مزید رقم کہاں سے آئے گی، اور حیرت انگیزطور پر انہیں مزید رقم مل بھی جاتی ہے۔ رقم سنبھالنے، اور حساب کتاب رکھنے کے معاملے بالکل بودے ثابت ہوتے ہیں لہٰذا انہیں اس قسم کی ذمہ داری نہیں لینی چاہئے۔