Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج حمل

برج حمل

مینڈھا
رہبر تحقیق کرنے والا، موجد

۔۲۱ مارچ سے ۲۰ اپریل

Read in English

مشہور شخصیات

پیر مہر علی شاہ گولڑوی، مہاتما گوتم بدھمشہور مذہبی شخصیت
ملکہ الزبتھ دوم، ایڈولف ہٹلرمشہور سیاست دان
گیری کاسپروف) دنیائے شطرنج کا سابقہ عالمی چیمپئین)مشہور کھلاڑی
اداکار محمد علی، اجے دیو گن، ممتا کلکرنیمشہور فنکار/اداکار
ولبر رائٹ (جہاز کا موجد)، ڈاکٹر سیموئیلمشہور سائنسدان
شاعر منیر نیازیمشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

نو، آٹھارہ، ستائیس، چھتیس، پینتالیسخوش قسمتی کا عدد
جمعہ اور بعض اوقات سوموارخوش قسمتی کا دن
سرخ رنگخوش قسمتی کا رنگ
جنگلی گلابخوش قسمتی کا پھول
ہیرا، لعلخوش قسمتی کا پتھر
دھاتی لوہاخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج حملدائرۃ البروج میں شمسی نام
مینڈھادائرۃ البروج میں علامتی نشان
آگدائرۃ البروج میں عنصر
جذباتیدائرۃ البروج میں گروپ
عظیم, افضل , بڑا , کلاںکلیدی معیار/خوبی
سراہم جسمانی حصہ
مريخدائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
مذکردائرۃالبروج میں جنس
برج قوس ,برج جوزا , برج دلو , برج اسددائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

حمل افراد شخصیت کے لحاظ سے دو حصوں میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک شخصیت مکمل اور پختہ جبکہ دوسری شخصیت ناپختہ اور بے لچک ہوتی ہے۔
نامکمل افراد اکژ بے چین، بے قرار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ان میں شرمیلا پن اور جھجک کے علاوہ لالچ اور طمع زیادہ ہوتا ہے۔ اپنے نامکمل جذبوں کے وجہ سے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔

مکمل حملی افراد شخصیت کے اعتبار سے بامقصد اور ٹھوس فیصلے کرنے والے ہوتے ہیں اور ہر قدم ٹھوس فیصلوں کے زیر اثر نپا تلا اٹھاتے ہیں۔ غلط قدم اٹھانے سے گریز کرتے ہیں اور کامیابی کی منزلوں کوطے کرتے چلے جاتے ہیں۔ جس کام کو کرنے کا ارادہ کر لیتے ہیں اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی چھوڑتے ہیں۔ اپنی مضبوط قوت ارادی کے باعث زبردست صلاحیتِ فیصلہ رکھتے ہیں اور یہی بات ان کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہوئے شہرت سے ہمکنار کرتی ہے اور لوگوں میں پسند کئے جاتے ہیں۔

مرد

منصوبے کا آغاز خوبصورتی سے کرنے والے، سستی اور کاہلی سے نفرت کرنے والے، حوصلہ مند، صاف گو، بے باک اور پراعتماد، مشکلات کے سامنے سینہ سپر ہونے والے، اپنے نصب العین اور مافی الضمیر کا پوراپورا احساس رکھنے والے۔ اولوالعزم اور آگے بڑھنے کی لگن رکھنے والے، ترقی کرنے کے زبردست خواہش مند، مہم جو، بیکار رہنے کو ناپسند کرنے والے، اپنی اولاد اور فرائض میں بڑے ذمہ دار، سیروسیاحت کے دلدادہ، کم گو، محبت و رفاقت اور ازدواجی معاملات میں وفاشعار اور وفادار۔

عجلت پسند، جلد بازی سے کام بگاڑنے والے، منصوبوں پر عملدرآمد کے وقت گھبراجانے والے، قوت اور ارتکاز کی کمی کا حامل، دوسروں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرنے والے، دوسروں کی بے اعتنائی کا گلہ کرنے والے۔ اپنے کام پر تنقید برداشت نہ کرنے والے، غرور وتکبر کا شکار ہو کر اپنی تباہی کا سامان کرنے والے، جذباتی، اقتدار ملنے کی صورت میں جابر اور سفاک، کبھی کبھی چڑچڑے پن کا شکار۔ جلدغصے میں آجانے والے، عجلت میں دوستی اور دشمنی پیدا کرنے والے، محبت کے معاملے میں حاسد، مطلب پرست، بہت زیادہ انا رکھنے والے، جارحانہ فطرت، اکثر بدحواسی کا شکار، دوسروں کی خامیاں ڈھونڈنے والے، معاملات کے بگاڑ پر جلد مایوسی کا شکار۔

عورت

اپنی مرضی کے کام کرنے اور کروانا پسند کرتی ہیں۔ جرأ ت اور ہمت کا پیکر ہوتی ہیں، ہر امید اور محبت میں جوش و خروش کی حامل، مختلف مشاغل میں مصروف، پیشہ ورانہ زندگی میں دوسروں کے لئے چیلنج، سستی اور کاہلی سے متنفر، دماغی مشاغل میں ہمہ وقت مصروف، پر اعتماد، شوخ لباس کی شوقین، خاوند کو تکلیف دئیے بغیر اپنے معاملات سے نمٹنے والی، دور اندیش، جیون ساتھی ،تعلیم یافتہ، مہذب اور خوش خلق رکھنے کی خواہشمند، خاوند کی شدید محبت کی خواہش رکھنے والی، بہتر صحبت، بہتر میزبانی، پر کیف سیروتفریح سے لطف حاصل کرنے والی، گھر میں حکمراں پسندی کا رجحان رکھنے والی، مقابلے اور چیلنج کو قبول کرنے والی، پریشانیوں اور غموں کا ٹھنڈے دل سے مقابلہ کرنے والی، اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اپنے شوہر کو الجھنوں سے نکالنے والی، نڈر اور بے باک، طاقت کے استعمال کی حامی، اپنی خدمت کی بدولت دوسروں کو متاثر کرنے والی۔


بچپن میں نسوانیت کی نسبت مردانہ پن زیادہ رکھتی ہیں۔ لڑکوں سے میل جول زیادہ رکھتی ہیں۔ غصے کا فوری اظہار کرنے والی، رجائیت پسند، بعض اوقات سرکش رویہ اختیار کرنے سے دوسروں کے لئے اذیت اور تکلیف کا باعث بننے والی، محبت اور ہمدردی کے قلیل جذبات رکھنے والی، بے حسی اور سخت عمل کا مظاہرہ کرنے والی، دوسروں کے احساسات اور جذبات سے عاری، فطری جلد بازی اور بے صبری کے باعث نقصان اٹھانے والی۔
بہادری، ہمت، طاقت، متحرک، پرعزم، تخلیقی، قائد

مثبت پہلو

سوارتی، حسد کرنا، ضائع کرنا، گھمنڈی، پرتشدد،بےچینی، موٹے، انفرادیت پسند

منفی پہلو

آرام دہ اور پرسکون لباس و رہائش۔ قیادت، جسمانی آزمائش، انفرادی کھیل،

پسند

غیر فعال رہنا، تاخیر، ایسا کام جسے ہر کوئی کر سکے۔

نا پسند

برج حمل سر اور دماغ کے معاملے میں حساس ہوتا ہے۔ اس لئے برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد میں سر درد،چلچلاتی دھوپ سے پیدا ہونے والی بیماریاں، اعصابی کمزوری وغیرہ پائی جاتی ہیں۔ بدہضمی اور اعصابی نظام میں خلل بھی پیدا ہونے کا اہتمال رہتا ہے۔ جلد بازی کا مظاہرہ کرنے اور ہر وقت خود کو مصروف کار رکھنے کے چکر میں وہ بسا اوقات حادثات اور جسمانی تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
چونکہ حملی افراد جسمانی ، دماغی اورجذباتی طور پر زیادہ پرجوش ہوتے ہیں اور اپنی اسی صلاحیت کے بل بوتے پر بہت سے فوائد بھی حاصل کرتے ہیں تاہم جب وہ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو انہیں شدید تنہائی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

صحت

محبت اور تعلقات

جب بات محبت کی ہو توآگ کے عنصر والا یہ برج مناسب اقدامات کرنے میں شدید جذباتی نظر آتا ہے۔ جب کوئی ان کے دل میں بس جاتا ہے تو پیش قدمی کرنے میں پھرتی کا مظاہرہ کرتےہیں۔ لیکن ان کے دل میں گھر کرنے کے لئے مدمقابل کو انہی کے جیسا پرجوش اور زندہ دل ہونا چاہیئے۔ یہ جذبات سے بھرپور لوگوں کو برج ہے جو خطرات سے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ "جب آگ جلتی ہے تو پھر حدت بھی پیدا ہوتی ہے"۔ حملی افراد کے لئے پہلی نظر میں محبت ہوجانے والی بات صادق آتی ہے۔ لیکن جب انہیں کسی سی سچی محبت ہوجائے تو وہ تاعمر قائم رہتی ہے۔ ان کا رشتہ اس وقت تک مظبوط اور خوشیوں سے بھرا رہتا ہے جب تک زندگی میں ہلچل، کھیل کود اور خون کو گرمانے والی سرگرمیاں جاری رہیں۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

متحرک رہنا ہی ان کا خاصہ ہے۔ وہ ہمہ وقت کچھ نہ کچھ کرنے کی دھن میں مگن رہتے ہیں۔ جب ان کے دوستوں کی بات کرنا مقصود ہو تو، ان کے دوست بہت زیادہ اور مختلف مزاجوں کے مالک ہوتے ہیں۔ دراصل حملی افراد کو اپنا حلقہ احباب پورا کرنے کے لئے مختلف لوگوں کی ضرورت ہیوتی ہے۔وہ بہت جلد لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اور بہت سے بااعتماد رفقاء کا ساتھ انہیں تاحیات نصیب ہوتا ہے۔ چونکہ ان کے مزاج میں دیرپا دوستی شامل نہیں ہوتی، اس لئے ان کے ساتھ صرف وہی چل پاتا ہے جو ان جیسا باعزم ہو اور طویل عرصہ ساتھ چلنا چاہتا ہو۔

چونکہ وہ آزاد خیال اور پرعذم ہوتے ہیں اس لئے حملی افراد اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں ہی اپنا راستہ خود بنا لیتے ہیں۔حملی افراد کا اپنےاہلخانہ سے اٹوٹ رشتہ ہوتا ہے۔ وہ جہاں کہیں بھی رہیں انہیں اپنے پیاروں کا احساس ہوتا ہے۔ وہ عمومی طور پر راست گو ہوتے ہیں اور صاف گوئی پسند کرتے ہیں۔ گو کہ وہ اکثرو بیشتر خندہ پیشانی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن جب کوئی جذبات کا مظاہرہ کرے تو مدمقابل سے زیادہ گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

جب کاروبار کی بات ہو تو حملی افراد کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آتی ہیں۔ وہ پرعزم اور تخلیقی ہونے کے ساتھ ساتھ، خود کو سب سے نمایاں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ کام کی جگہ ان کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ یہ لوگ فطری طور پر احکامات دینے سے زیادہ ، کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی خواہشیں انہیں زیادہ سے زیادہ کام کرنے پر مائل رکھتی ہیں۔ حملی افراد عمومی طور پر اپنے آپ پر حکمرانی کرتے ہیں۔

جب انہیں کسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑجائے تو جلدہی صورتحال کا ادراک کرلیتے ہیں اور مشکل سے نکلنے کے لئے مناسب حل ڈھونڈ لیتے ہیں۔ وہ زندگی میں اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہیں۔

حملی افراد عمومی طور پر جائیداد کی خریدو فروخت، نظم و نسق سنبھالنا، اشیاء کی خریدو فروخت، ذاتی کاروبار یا ذرائع نقل و حمل سے منسلک رہنا پسند کرتےہیں۔

اگرچہ وہ میانہ روی سے کام لیتے ہیں، لیکن بسا اوقات فضول خرچی سے بھی کام لیتے ہیں۔ تحائف کا تبادلہ کرنا، خریداری کرنا، جوا کھیلنا اور سرمایہ کاری کرنا ان کے لئے باعث فرحت ہوتا ہے۔ انہیں اپنے مستقبل کی کوئی خاص فکر نہیں ہوتی۔ دراصل وہ حال میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ چونکہ وہ کام کاج میں مصروف رہتے ہیں اس لئے رقم کا حصول ان کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوتا، تاہم وہ اپنی آمدنی کو جلد لٹا بھی دیتے ہیں۔ حملی افراد کے لئے ایک بات مکمل یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ وہ بہت دلچسپ اور ملنسار ہوتے ہیں ۔