Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

Number Nine نمبر نو ۔

نمبر نو

9, 18, 27

تاریخ پیدائش۔

یہ مریخ سے متعلق ہے۔نہایت مضبوط قوت، جلال و دبدبے کا حامل ہے،اس کا کردار جنگ و امن میں کامیابی سے روبہ عمل رہتا ہے۔

Read in English

 ذاتی اوصاف اور حالات

ان کا بنیادی نظریہ ہی یہی ہے کہ ہم دوسروں پر حکومت کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور دنیا کے تمام لوگ ہمارے سرنگوں ر ہیں۔ پھر ہم ان کے مالک بن جائیں۔ بعض حالات میں ایسے لوگ ٹھنڈے مزاج کے بھی ہوتے ہیں۔ حقیقتاً ایسی صورت میں یہ لوگ دوست بنانے کے بے حد خواہش مند ہوتے ہیں۔ تنہائی پسندی بھی انکی عادت بن جاتی ہے۔ مگر یہ لوگ دوست بنانے میں مشکل سے کامیاب ہوتے ہیں۔ کیونکہ اپنی فطرتی عادات کو ختم نہیں کرسکتے ۔ بہر حال انکا اپنی زندگی کا کوئی بھی مقصد نہایت عاقلانہ فیصلہ کے تحت ہوتا ہے۔ان کے عمل میں قوتِ فعل کا عمل دخل ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ اپنے حلقۂ اثر کو بھی اس طرح روبہ عمل ہونے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔

شخصیت کا مختصر جائزہ

ان کا بنیادی نظریہ ہی یہی ہے کہ ہم دوسروں پر حکومت کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور دنیا کے تمام لوگ ہمارے سرنگوں ر ہیں۔ پھر ہم ان کے مالک بن جائیں۔ بعض حالات میں ایسے لوگ ٹھنڈے مزاج کے بھی ہوتے ہیں۔ حقیقتاً ایسی صورت میں یہ لوگ دوست بنانے کے بے حد خواہش مند ہوتے ہیں۔ تنہائی پسندی بھی انکی عادت بن جاتی ہے۔ مگر یہ لوگ دوست بنانے میں مشکل سے کامیاب ہوتے ہیں۔ کیونکہ اپنی فطرتی عادات کو ختم نہیں کرسکتے ۔ بہر حال انکا اپنی زندگی کا کوئی بھی مقصد نہایت عاقلانہ فیصلہ کے تحت ہوتا ہے۔ان کے عمل میں قوتِ فعل کا عمل دخل ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ اپنے حلقۂ اثر کو بھی اس طرح روبہ عمل ہونے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔

چال چلن

جن کا نمبر ۹ ہو وہ عزم مستحکم اور فولادی قواء کے مالک ہوتے ہیں۔ انکی قوتِ ارادی کے آگے لوہا بھی پگھل سکتا ہے۔ پہاڑ ہل سکتے ہیں ۔ یہ اپنی ذات پر بھروسہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان کا طرزِ عمل ہی ان کو کامیاب بناتا ہے اور ناکامیوں کے اندھیروں میں بھٹکتا ہوا بھی چھوڑتا ہے۔ یہ مذہبی خیالات کو اپنانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ بعینہٖ یہی طرز عمل برعکس بھی ہوتا ہے۔ کیونکہ انکی فطرت ہی ایسی ہے کہ کسی کام کی طرف مائل بہ نہایت سختی سے ہوتے ہیں اور یہ طریقہ اپنے ماحول کے ساتھ بھی روا رکھتے ہیں۔ اپنے حلقۂ اثر کو اپنے گرد جمع رکھتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے افراد جنونی طور پر جاہ و جلال کے بھوکے ہوتے ہیں۔ اور اپنی بڑائی کو قائم رکھنے کے لئے ہر وہ کام کر گزرتے ہیں جو ان کے نزدیک ان کی خواہش کی تکمیل کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

فطرت

ان لوگوں کی زندگیاں عموماً کامیابیوں سے پر ہوتی ہیں۔ دوست ان کی بہت مدد کرتے ہیں۔ اور انکے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ مگر ان کی قربانی کی کوئی قدر نہیں ہوتی۔ آزاد خیال ہوتے ہیں۔ اچانک واقعات ہونے کی وجہ سے بلاوجہ کام شروع کردیتے ہیں اور کئی قسم کے کاموں میں آمدنی کا ذریعہ رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ ایک کام چھوڑ کر اچانک دوسرا کام شروع کردیتے ہیں۔ یہ بات بہرحال سودمند ثابت نہیں ہوتی۔ یہ گرمی کم برداشت کرسکتے ہیں۔ سورج کی روشنی انکی جلد پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ان کی رہائش سرد جگہوں پر اچھی اور گرم مقامات پر نقصان دہ ہے۔

ان لوگوں کی اچھی یا خراب حالت کی اچانک تبدیلی ہی اچھی یا بری قسمت کو پلٹ دیتی ہے۔ اچانک حادثے ، اچانک واقعات اور تبدیلیاں ان کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ مذہبی خیالات رکھتے ہیں اور غصیلے بہت ہوتے ہیں لیکن عادات میں باقاعدگی ہوتی ہے۔ البتہ مزاج میں آوارگی کا عنصر موجود ہوتا ہے۔ ایک جگہ جم کر نہ رہنا ان کی عادت کا نمایاں نقص ہے۔

یہ لوگ لاف زنی بھی کرتے ہیں۔ اور دوسروں پر غیر ضروری سوالات کی بوچھاڑ کرنے سے درگزر نہیں کرتے ۔ نیز دوستوں کے انتخاب میں غلطی کرتے ہیں۔ بہت سے نام نہاد دوستوں کی وجہ سے پستی کی طرف آنا پڑتا ہے۔ ان لوگوں میں یہ نقص ہوتا ہے کہ آسمان سے برسنے والی برکات کی امید میں فضا میں گھومنے والے کسی بادل کے ٹکڑے کی انتظار اور تلاش میں کافی وقت ضائع کردیتے ہیں۔

انہیں منطقی اور دلیل بازی کی قابلیت پر فخر نہ کرنا چاہئے۔ یہ امر احتیاط کے قابل ہے ، کیونکہ اس سے جھگڑا پیدا ہوتا ہے۔ نیز کسی کمزوری یا غلطی کے لئے اپنے آپ کو کوسنا بھی مناسب نہیں۔نہ ہی آوارہ گردی کرنا ٹھیک ہے۔ جب تک کوئی عمارت تکمیل تک نہ پہنچ جائے اس کے اند ر نہیں جانا چاہئے۔یہ لوگ اپنی قسمت کو بہتر بنانے کیلئے خون پسینہ ایک کردیتے ہیں۔مشکلات کا مقابلہ اچھی طرح کرتے ہیں اور آخرکار کامیاب ہوجاتے ہیں۔ خود مختار طبیعت ہونے کی وجہ سے جلدبازی میں آجاتے ہیں ، ان کے گھر میں روز لڑائی ہوتی رہتی ہے ۔

صحت


نمبر 9 سے تعلق رکھنے والے افراد کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
۔ خسرہ
۔چیچک
۔ گردے کی خرابی
۔ گلے کی خرابی

ان کے لیئے نواں، اٹھارواں، ستا ئیسواں، چھتیسواں اور پینتالیسواں سال صحت کے حوالے سے بہت اہم ہوتا ہے۔ انہیں اپنے آپ کو اپریل، مئی، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں ہمہ قسمی بیماریوں اور کثرتِ کام سے بچانا چاہیئے۔

محبت اور شادی

محبت کے معاملہ میں یہ لوگ ہرجائی واقع ہوئے ہیں۔ بھنورے کی سی صفت ان کی فطرت میں ہوتی ہے۔ آج ایک دوسرے سے گرم جوشی سے اظہارِ محبت کریں گے مگر دوسرے دن وہ وعدے فراموش کرکے دوسرے محبوب کی دلجوئی میں مصروف ہوجائیں گے۔ چنانچہ ان کے نزدیک محبت آنکھ مچولی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔فطرتاً یہ لوگ جذباتی ہوتے ہیں۔ اورجہاں بھی جاتے ہیں اپنی وقتی تسکین کے لئے جذبات کی مدد سے حتی الامکان لطف اندوز ہولیتے ہیں۔ اگر مردوں پر کسی عورت کا فریب چل جائے تو مغلوب ہوجاتے ہیں۔ صنف مخالف کو بہت جلد متاثر کرنے کی صلاحیت بھی ان میں پائی جاتی ہے۔

اس نمبر کی عورتیں صاف دل، سادہ مزاج ہوتی ہیں۔ انہیں اپنے دل کی بیقراری اور بے چینی کو مغلوب کرنے کیلئے سیر و تفریح کی ضرورت ہوتی ہے۔اس نمبر کی عورتیں غم کی فراوانی سے جلد مطیع ہوجانے کی عادی ہوتی ہیں۔ خیالی تکلیف سے روپڑتی ہیں۔

اگر انکی شادی اپنے ہی نمبر سے ہوجائے تو اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر ا نکی زندگی نمبر ۴ یا نمبر ۷ سے ہوجائے تو سکون سے زندگی گزرتی ہے۔ اکثر حالات میں ۲ کے ساتھ جوڑی جدائی صعوبتوں میں ڈوب جاتی ہے۔ ۳،۱۶ور ۸ نمبرو ں کے ساتھ بھی انکا گزارا، اچھا ہوسکتا ہے۔ اسی طرح یہ شادی ایک اور ۵ کے ساتھ صرف علامتی رشتہ بن سکتی ہے۔ بعض حا لات میں کامیاب بھی ہوسکتا ہے مگر اس کا امکان نہیں۔

زندگی کی مصروفیات

عملی طور پر یہ لوگ تجارتی معاملات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور نہ ہی کسی کلیدی عہدے پر کامیاب ہوسکتے ہیں۔ یہ اپنی انفرادیت پسندی کے باعث ناکام رہتے ہیں۔ یہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو ایک اچھوتے رنگ میں استعمال کرنا جانتے ہیں۔ یہ لوگ خیال آرائیوں اور منصوبہ بندی کے ماہر ہوتے ہیں اور نت نئے اختراعی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ اگر یہ لوگ اپنی قوت کو روبہ عمل لائیں تو بہت جلد کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ کیونکہ ذاتی قابلیت اور انانیت پسندی سے بعض اوقات وہ قابلِ قدر راہ منتخب کرلیتے ہیں۔بحیثیت ملازم یہ کام کو کام سمجھ کر کرتے ہیں اور بحیثیت افسر یہ اپنے ماتحتوں کو انگلیوں پر نچانا جانتے ہیں۔ یہی انکی بنیادی خواہش ہوتی ہے۔

اس نمبر کے لوگ بیرسٹر، انشأ پرداز، سنگ تراش ، بہی کھاتہ رکھنے والے اور سیکرٹری ہوسکتے ہیں۔ یہ لوگ کئی قسم کے کاموں میں آمدنی کے ذرائع بیک وقت رکھ سکتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

یہ کہنا محض مبالغہ آمیزی ہوگا کہ یہ شخص جس چیز کو چھوئے سونا بن جائے گی۔ بلکہ یوں کہنا بیحد مناسب ہوگا کہ یہ لوگ دولت کے بھوکے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ لاکھوں کماتے ہیں اور لاکھوں خرچ کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک سرمایہ کوئی آسمانی اور لایموت قوت کا مظہر ہے چنانچہ اسی نظریہ کے تحت وہ فراخدلی سے خرچ کرکے نئے راہ پیدا کرنے کیلئے سرگردانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ جواری بھی ہوتے ہیں۔لیکن اچھی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ اکثر یہ لوگ اپنے خاندان والوں سے یا بیوی سے پیسے کے معاملے میں انتہائی سختی سے پیش آتے ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بڑے سرمایہ دار بن سکتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ روپیہ کس طرح کمایا جاسکتا ہے اور کیسے خرچ کیا جاتا ہے اور تفریح کیسے کی جاتی ہے۔

اہم نکات

جو لوگ ۹،۱۸،۲۷ تاریخوں میں پیدا ہوئے ہوں وہ بھی اس نمبر کے ماتحت آتے ہیں۔ یا وہ تمام بڑے عدد جن کا مفر د ۹ بنتا ہے ان سے متعلق ہوتے ہیں۔ اگر یہ لوگ اپنے کاموں کو ۹،۱۸،۲۷ تاریخوں میں انجام دیں تو کامیاب رہیں گے۔ خصوصاً سال کے ۲۱ مارچ سے ۲۰ اپریل تک اور پھر ۲۴ اکتوبر سے ۲۲ نومبر تک کے عرصہ میں انہی تاریخوں میں اپنے اہم کاموں کا آغاز کریں تو نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔ان کا مقسومی دن منگل ہے،اس کے بعدجمعرات اورجمعہ ہے۔ان کے لئے سرخ ، قرمزی، یا گلابی رنگ کا استعمال کرنا اور سرخ رنگ کا پتھر انگشتری میں پہننا خوش بختی لاتا ہے۔