Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج سنبلہ

برج سنبلہ

کنواری
نقاد، منتظم، خدمت گذار

۔ ۲۴ اگست سے ۲۳ ستمبر

Read in English

مشہور شخصیات

شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، سید عطا ء اللہ شاہ بخاریمشہور مذہبی شخصیت
الطاف حسین (ایم کیو ایم)۔ یاسر عرفات مرحوم، ملکہ الزبتھمشہور سیاست دان
معین خان، سر ڈون بریڈمین۔ ایم ایس دھونیمشہور کھلاڑی
کرینہ کپور، مائیکل جیکسن، مدیحہ شاہمشہور فنکار/اداکار
مشہور سائنسدان
آغا حسن کاشمیری، ڈاکٹر ہادی حسنمشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

پانچ، چودہ، تئیس، بتیس، اکیالیس، پچاسخوش قسمتی کا عدد
بدھخوش قسمتی کا دن
سفید، زرد، خاکستریخوش قسمتی کا رنگ
سورج مکھیخوش قسمتی کا پھول
نیلم، زبرجدخوش قسمتی کا پتھر
چابی، الو، بانسخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج سنبلہدائرۃ البروج میں شمسی نام
کنواری دوشیزہدائرۃ البروج میں علامتی نشان
مٹیدائرۃ البروج میں عنصر
دانشور، مفکردائرۃ البروج میں گروپ
تغیر پذیرکلیدی معیار/خوبی
اعصابی نظاماہم جسمانی حصہ
مریخدائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
موئنثدائرۃالبروج میں جنس
برج جدی، برج سرطان، برج عقرب، برج ثوردائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

تغیر پذیر صفت کے حامل، سنبلہ افراد کسی چیز میں داغ، عیب یا خامی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ مصروف اور عمل پسند ہوتے ہیں۔ چیزوں کی ترتیب اور کاموں کی منصوبہ بندی کے ماہر،دوستی، تجسس،حقیقت پسند ی جیسی خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پہلو نظرانداز نہ کرنے والے۔بہترین نقاد، نہایت توجہ سے مرحلہ وار کام انجام دینے والے، ہر کام سائنسی اصولوں کے تحت انجام دینے والے، زندگی کے چیلنج قبول کرنے والے۔ گہری نگاہ او ر معاملے کی تہہ تک پہنچنے والے۔ بڑے بڑے خطرات مول لینے والے۔ اپنی ذہانت اور قوتِ بازو پر بھروسہ کرنے والے، عموماً خاموش طبع، سلیقہ مند اور لباس کے معاملے میں باذوق، اخلاقی اقدار سے گہرا تعلق رکھنے والے، شیرینی کے ساتھ کڑواہٹ نگلنے والے۔

مرد
بہت زیادہ ذہین، چاک و چوبند، تیزاور گہرا مشاہدہ کرنے والے، کاروبار ی معاملات میں شاید ہی دھوکہ کھانے والے۔ہر بات اور ہر چیز کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھنے والے۔ نفاست پسند، لباس کی طرح زندگی صاف ستھری گزارنے کے خواہاں۔خود سر اور مغرورنہ ہونا۔ قوانین کی سختی سے پابندی کرنے والے۔فطرتاً صلح جو، خاموش طبع اور تنہائی پسند، ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار۔ ہر سانچے میں اپنے آپ کو ڈھالنے والے۔شریک حیات کے ساتھ باآسانی نبھاہ کرنے والے۔خلوص، وفاداری، حسن اخلاق، دور اندیشی اور مصلحت پسندی کی خصوصیات کے حامل، اپنی عمر سے زیادہ حسین اور جوان نظرآنے والے۔ہر حسین چیز سے مسحور ہونے اور دل میں ہلچل مچا دینے والے۔ صنف نازک سے دل سے محبت کرنے والے۔ اعتماد اور بھروسے کے قابل، جنسی مسائل سے نمٹنے اور مسائل کو سلجھانے میں تیزی دکھانے والے، اپنے جیون ساتھی کو اپنے ہی سانچے میں ڈھالنے والے۔

دوسروں کو بہلانے پھسلانے کے ماہر،دل لگی اور مذاق ہی مذاق میں دوسروں کی دل شکنی کرنے والے،تعریف پسند، جذبات سے زیادہ ذہن سے کام لینے والے۔ غیر معتدل رویہ کے حامل، ٹوٹ پھوٹ کا جلد شکار ہوجانے والے۔ شدید جذبہ پدری کے حامل، تنقید نگار، چڑچڑے پن کا شکار ہوجانے والے۔لوگوں کو جلد دشمن بنالینے والے۔ دوستوں اور محبوبوں میں اعلیٰ کوالٹی موجود نہ پاکر سخت تنقید کے ساتھ ان کو بد دل بنانے والے۔ ضرورت سے زیادہ نکتہ چیں۔تنقید زنی ، بعض اوقات حسد اور بغض کا مظاہرہ کرنے والے۔ دلیل پسند۔

عورت
لباس، رہن سہن کے معاملے میں نفاست پسند، خوش ذوق اور صفائی پسند، ہر کام باریک بینی سے کرنے کی عادی، دور اندیش، قبول صورت، دوسروں کو متوجہ کرنے والی،حسِ ظرافت سے بھرپور، اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کرنے والی۔ سلیقہ شعار، اپنے رفیق کی زندگی کو دوسروں پر ترجیح دینے والی، عزم و استقامت کی اعلیٰ پیکر، صابر و متحمل، محبت کے جذبات میں امانت اور دیانت سے کام لینے والی، محبت میں دھوکہ نہ دینے والی اور نہ دھوکہ کھانے والی۔فراخ دلی سے معاف کردینے والی۔بے لوث انداز میں کام کرنے والی، خود غرضی سے مبرا، آزاد اور خود مختارزندگی کی عادی۔عزت اور پاکدامنی کا خیال رکھنے والی۔ مقدس اخلاقی اقدار کا دامن تھامنے والی۔ مثبت اور منفی پہلوؤں کو مدنظر رکھنے والی۔ ساحرانہ شخصیت کی حامل، مخلص، وفادار، ہمدردی کے جذبے کے تحت مصیبت زدوں کی مدد کرنے والی۔ غیرضروری دباؤ اور اعصابی کشیدگی سے مبرا۔

خاندان سے الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دینے والی، شکوہ و شکایت کی عادی، جارحانہ جذبات کی حامل، بے حد تجسس کا مادہ رکھنے کی وجہ سے بے حد تنقید کرنے والی۔تنقید کے ہاتھوں لوگوں کی نظروں میں عزت و احترام سے محروم ہونے والی۔ ہر وقت کسی نہ کسی خبط اوروہم میں مبتلا رہنے والی۔منہ پھٹ، بے باکانہ تنقید نگار، ہمیشہ اپنی بھلائی اور بہتری کا سوچنے والی۔ اپنے آپ کو ہر فن مولا سمجھنے والی۔ بہت جلد متلون مزاج، تنگ مزاج اور تغیر پسند بن جانے والی۔نصیحت اور مشورے کو نہ ماننے والی۔
خاموش طبع، تجزیہ نگار، منفرد، متاثر کن شخصیت کے مالک، نگہداشت کرنے والے

مثبت پہلو

جھگڑالو، شدت پسند، خاموش طبع ،نقاد،جذبات کا اظہار نہ کرنے والے، محدود حلقہ احباب

منفی پہلو

صفائی ، جانور، صحت بخش خوراک، کتابیں، قدرتی اشیاء

پسند

کسی کام کے عین درمیان میں پھنس جانا، گستاخی، بے عزتی، مدد کے لئے پکارنا۔

نا پسند

سنبلہ افراد عمومی طور پر ہاتھ، پیٹ کا نچلا حصہ، آنتوں، اور اعصابی نظام سے متعلقہ مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ سردی، نزلہ زکام، کھانسی، نمونیا،اور اعصابی نظام میں خلل جیسی بیماریاں برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں دکھائی دیتی ہیں۔وہ بہت جلد پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی یہی فطرت انہیں معدے کی بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے۔ سنبلہ مردوں میں مردانہ اعضاء سے متعلقہ مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ سنبلہ افراد میں نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنا معدہ خراب کر بیٹھتے ہیں، انہیں اپنی خوراک پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

صحت

محبت اور تعلقات

سنبلہ افراد سے محبت کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ انہیں یہ احساس دلاتے رہیں کہ انہیں ان کی ضرورت ہے۔ پر حکمت، قاعدہ قانون کے پابند، اور زیادہ سے زیادہ قربانی کا جذبہ رکھنے کی وجہ سے وہ مخلص دوست بنا لیتے ہیں۔ اگرچہ وہ الفاظسے اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے تاہم فریق ثانی کو اپنی محبت کا یقین اپنے فعل سے دلا سکتے ہیں۔ سنبلہ افراد بہت سے دوستوں کی بجائے چند لیکن مخلص دوستوں کا حلقہ احباب رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایسے افراد کو اپنا جیون ساتھی چنتے ہیں جو انہیں یہ یقین دلائے کہ اسے ان کے پیار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سنبلہ افراد سے تعلق رکھنے ولی خواتین اپنے شوہر کو ہر شے سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں اور ان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتی ہیں۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

سنبلہ افراد مصیبت میں کام آنے والے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ وہ انتہائی مفید مشورہ دیتے ہیں اور مسائل کا حل تلاشنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کوبھی بہترجسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کی طرف مائل کرتے نظر آتے ہیں۔ جب دیکھ بھال اور نگہداشت کا معاملہ ہوتو سنبلہ افراد سب سے پیش پیش ہوتے ہیں۔ جب اہلخانہ میں سے کوئی بوڑھا ہوجائے یا بیمار ہوتو سنبلہ افراد مدد کرنے کو موجود ہوتے ہیں۔ تاہم یہ لوگ اپنے جذبات کا مظاہرہ نہیں کرپاتے، وہ الفاظ کی بجائے عملی طور پر کچھ کردکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

سنبلہ افراد تجزیہ کرنے میں ماہر ہوتے ہیں اور عملیت پسندی ان کا خاصہ ہے۔ ترقی پسند، امتیازی، پیدائشی طور پر جستجو اور جانچنے کے دلداہ، معاملات کی تہہ تک پہنچ جانے والے، وہ غیرمعمولی طور پر اصول پرست اورقوائد و ضوابط کے پابند ہوتے ہیں۔ لہٰذا کسی ادارے کا سربراہ ہونا ان کے لئے انتہائی موزوں ثابت ہوتا ہے۔ اگر کہیں معاملات میں گڑبڑ ہوتو یہ لوگ اسے فوری طور پر سنبھال لیتے ہیں۔

جب وہ کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو ہر پہلو سے اسے مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ہرکام کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی نقص نہ رہ جائے۔ جب انہیں اپنے اندر کسی کمی کا احساس ہو تو فوراً کتابوں کی طرف رجوع کرتے ہیں تاکہ اپنی کمی کو جلد از جلد دور کرسکیں۔

وہ اپنی رقم کے معاملے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ وہ میانہ روی سے معاملات کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اپنے اخراجات کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور دوران خریداری زیادہ فضول خرچی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ تاہم اپنی خوبصورتی اور صحت کے معاملے میں دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ وہ فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے گھر کو سچا کر رکھنے میں ماہر ہوتے ہیں۔