Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج میزان

برج میزان

ترازو
منصف، سفارتکار

۔ ۲۴ستمبر سے ۲۳ اکتوبر

Read in English

مشہور شخصیات

مولانا حسین احمد مدنیؒ ، مولانا عبد الستار خان نیازیمشہور مذہبی شخصیت
سر سید احمد خان، سابق گورنر مغری پاکستان جنرل (ر) محمد موسیٰ، مہاتما گاندھی،مشہور سیاست دان
سابق کرکٹر سعید احمد، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا۔مشہور کھلاڑی
موسیقار تان سین، وحید مراد، قوی خان، ونود کھنہ، سوہا علی خان، جولی انیڈریوز۔مشہور فنکار/اداکار
کیمیادان ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی۔ ڈاکٹر عطا ء الرحمانمشہور سائنسدان
مصنف و کمپےئر عبد اللہ بیگ۔مشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

چھ، پندرہ، چوبیس، تینتس، بیالیس، اکیاون۔خوش قسمتی کا عدد
جمعہخوش قسمتی کا دن
ہلکا نیلا، سبزخوش قسمتی کا رنگ
جامنی رنگ کے پھول،سفید گلابخوش قسمتی کا پھول
الماس، زمردخوش قسمتی کا پتھر
تانبہخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج میزاندائرۃ البروج میں شمسی نام
ترازودائرۃ البروج میں علامتی نشان
ہوادائرۃ البروج میں عنصر
دانشور، مفکردائرۃ البروج میں گروپ
عظيم , افضل , بڑا , کلاںکلیدی معیار/خوبی
گردےاہم جسمانی حصہ
زہرہدائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
مذکردائرۃالبروج میں جنس
برج قوس، برج جوزا، برج دلو، برج اسددائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

حساس طبیعت کے مالک، کسی بھی تاثر کو سریع انداز میں قبول کرنے والے، مضبوط قوتِ فیصلہ کھنے اور بہترین فیصلے کرنے والے، امن و سکون سے رہنے والے، نفسیاتی طور پر احکامات لینے، سننے یا عمل درآمد کرنے پر کبھی بھی رضامند نہ ہونے والے۔نرمی اور محبت سے بڑے سے بڑا کام کرنے والے، بہت شفیق، ہمدرد، دوسروں کی ہر ممکن مددکرنے والے، حسن اور ہم آہنگی کو پسند کرنے والے، اپنے ماحول کے مطابق دوست بنانے والے، تنہائی سے خوف کھانے والے۔

مرد
اپنے ماحول کو ساز گار بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے والے، شیریں گفتار، قابل احترام ہستیوں اور بزرگوں کا ادب کرنے والے، خوش خلقی، شرافت اور دوسروں سے ہمدردی کے جذبات وافر مقدار میں رکھنے والے، وسیع حلقۂ احباب اور دوستی رکھنے والے، بہت جلد میل جول بڑھانے لینے والے، زندگی کا معاشرتی پہلو بے حد روشن اور سرگرم رکھنے والے، دانشمندی کو اپنے فوائد کے لئے استعمال میں لانے والے،مفاہمت پرست اور صلح جو، دوسروں کے لڑائی جھگڑے اور اختلافات ختم کروانے والے اور صلح صفائی پیدا کرنے والے، بہترین فیصلوں کی قوتِ فیصلہ رکھنے والے، اپنے بارے میں اچھا فیصلہ کرنے کے بعد کامیابیاں حاصل کرنے والے، حساس، انصاف پرور اور متوازن طبیعت کے مالک،اپنے خیالات، نامور وکیل یا بیرسٹر اور جج بننے کی اہلیت کے حامل، فنونِ لطیفہ، موسیقی اور مصوری کے فطری رجحان رکھنے والے، سچائی، صداقت اور حقیقت کی تلاش میں جستجو کرنے والے، رحم دل، غیر جانبدار رہنے والے، فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک، فطری طور پر مہذب، اچھے جمالیاتی ذوق کے مالک، دوستوں کے بغیر نہ رہنے والے۔ محبت کے معاملے میں توازن اور معقولیت کے طلبگار۔

حساس طبیعت، تصوراتی مزاج کے مالک، سریع انداز میں کسی بھی تاثر کو قبول کرنے والے، فوری متاثر ہوجانے والے، فارغ اوقات میں سوچوں میں ڈوبارہنے والے، لوگوں کے اعتراضات پر پریشانی، اذیت اور تکلیف کے احساس میں مبتلا ہوجانے والے۔ ماحول سے بہت جلد متاثر ہوجانے والے، غیر آہنگ ماحول سے ناخوش ہونے والے، تیز روشنی اور تیز رنگوں سے الجھن پانے والے، شرمیلا، آرام پسند، ذمہ داریوں کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کیشکار، ٹک کر نہ بیٹھنے والے، ایک کام کو راہ میں ادھورا چھوڑ کر دوسرے کام میں جت جانے والے۔ ازدواجی زندگی میں عموماً ناکام اور اس میں ناپ تول،محبت اور دلیل سے کام لینے والے، سخت کا موں سے بھاگنے والے، اپنے متعلق مبالغہ آرائی سے کام لینے والے، حقیقت کا سامنا نہ کرنے والے۔

عورت
گھریلوزندگی اور خوشیوں کا بے حد خیال رکھنے والی اور انہیں برقرار رکھنے کے لئے بے حد جتن کرنے والی، اپنے رفیق زندگی کی رفاقت میں خوشی محسوس کرنے والی، عقیدت کی حد تک محبت قائم رکھنے والی، مسرت بخش شادی کو دنیا کی ساری دولت سے بہتر جاننے والی اور بڑی سے بڑی قربانی دینے والی، اچھی چیزوں سے لطف اٹھانے کا ذوق رکھنے والی۔ زندگی کو خوشگوار بنانے والی، آرائش و زیبائش، فنونِ لطیفہ اور بناؤ سنگھار سے خاص دلچسپی رکھنے والی، زندگی میں ترتیب، سلیقے اور ہم آہنگی کو پسند کرنے والی، خاص قسم کی نسوانی کشش کی حامل اور اس کی بدولت دوسروں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے والی، خوش وضع، خوش قطع لباس پہننے والی، تیز طرار اور ذہین، محبت کے معاملے میں دل کی گہرائیوں سے چاہنے والی، محفلوں کو پسند کرنے والی، عزت کروانے کی خواہاں، رفیقِ حیات میں اچھی خوبیوں کو تلاش کرنے والی، فراخ دل، فراخ حوصلہ، حسین، ملنسار، خوش اخلاقی سے پیش آنے والی، اپنی دماغی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے والی، اپنی پسند کا خاص خیال رکھنے والی، ظاہری نمودونمائش سے بھاگنے والی، دلی سکون اور اطمینان کو بہتر خیال کرنے والی، محبت کو جذباتی وابستگی سے دور رکھنے والی، جبر، دباؤ اور ظلم و ستم برداشت کرنے کی زبردست صلاحیت رکھنے والی، زیادہ عقل و دانش سے کام لینے والی۔

اپنی مرضی کی مالک، تنہائیوں سے گھبرانے والی، اپنی تمناؤں کو ترجیح دینے والی، احساسِ کمتری کا شکار، اعتماد کی کمی رکھنے والی، جلن کا مادہ رکھنے والی، جسمانی کشش سے دوسروں کو متوجہ کروانے والی، خوشامد پسند، مختلف غلط اقدامات کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کرنے والی، حسن و کشش کے بارے میں اکثر مشکوک ہوجانے والی، اپنی شخصیت کے بارے میں بے اعتمادی کی شکار ہونے والی، اپنی ذات کے بارے میں ٹھوس فیصلہ نہ کرسکنے والی، حسن پرست، چیزوں کے بارمے میں مبالغہ آرائی سے کام لینے والی، ساری زندگی محبت کے تصور میں گزارنے والی، محبت کو سارے دکھوں کا علاج سمجھنے والی، ازدواجی زندگی کے لئے ہر وقت ترساں، بے اعتباری کا شکار ہونے والی، اپنی ذات کو کمزور جاننے والی، اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے قسمت پر اعتماد اور بھروسہ کرنے والی۔
پرحمکت، باخبر، پرکشش، متوازن، انصاف پسند، سادہ مزاج

مثبت پہلو

تغیر پسند، غیر مخلص، عدم تعلقی کرنے والے، مطلب پرست

منفی پہلو

ہم آہنگی، دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال، حلیمی و بردباری، گھرسے باہر سیرو تفریح۔

پسند

ناانصافی، تشدد، منہ پھٹ ہونا، ، دقیانوسی ہونا۔

نا پسند

برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد میں کمر کے نچلے حصوں، گردوں،جگراور مثانہ سے متعلقہ مسائل کی شکایت پیدا ہوسکتی ہیں۔ انہیں کھانے پینے کی اشیاء کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ کیونکہ ان کے گردے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

صحت

محبت اور تعلقات

اپنے لئے مناسب جیون ساتھی چننا ان کے لئے پہلی ترجیح ہوتاہے۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد یہ لوگ باہمی سکون اور رفاقت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میزانوی افراد اپنی ذات میں غمزدہ رہتے ہیں ، اس لئے انہیں دوسروں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ لوگ متوازن سوچ کے مالک، تخیلاتی، اور جذبات کا اظہار کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے والدین ہمیشہ ان سے خوش رہیں اور ان کی طرف سے منتخب شدہ جیون ساتھی کو ہنسی خوشی قبول کریں۔ دوسروں کے ساتھ مساوات اور رواداری کا سلوک کرنے کی وجہ سے یہ افراد بہترین جیون ساتھی ثابت ہوتے ہیں۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

میزانوی افراد کا حلقہ احباب شاندارلوگوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنے گھر اور دوستوں دونوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور اپنے گھر پر دوستوں کو مدعو کرنے میں ذرا بھر بھی نہیں ہچکچاتے۔ ملنسارانہ طبعیت کے مالک ہونے کی وجہ سے لوگ ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ یہ اپنے گردونواح کے لوگوں سے ہم آہنگی قائم کرلیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے دوستوں اور گھر والوں کا خاطر خواہ توجہ اور وقت دیتے ہیں ۔ جب انہیں کوئی آزمائش درپیش ہو تو یہ ہر پہلو پر غوروفکر کرتے ہیں ، اور ان کی یہی عادت انہیں مسائل کا بہتر حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کاروبار اور دولت

ہم آہنگی اس برج کا بنیادی خاصہ ہے۔یہ لوگ عظیم قائدثابت ہوتے ہیں اور اپنے کام سے لو لگا کر رکھتے ہیں۔ سچ اور انصاف ان کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔ چونکہ یہ ملنسارہوتے ہیں اس لئے دوسروں کے ساتھ شراکت داری کرلیتے ہیں۔ چونکہ ان میں دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم پائی جاتی ہے اس لئے ان کے لئے ہر وہ شعبہ موزوں ہے جہاں بول چال کا زیادہ استعال ہو۔

پولیس، وکالت، یا جج کا پیشہ بھی ان کے لئے انتہائی موزوں ہے کیونکہ ان شعبوں کا تعلق انصاف فراہم کرنے سے ہے۔ بحیثیت دانشور، عوامی خدمتگار، سجاوٹ کرنے والے، موسیقی مرتب کرنے، اور ملبوسات تیار کرنے کے معاملے میں بھی یہ لوگ اپنی مثال آپ ہیں۔ تاہم یہ لوگ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

خریدوفروخت کرنے میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ اپنی آمدنی اور خرچ کو متوازن رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے گھر کو سجانے اور منفرد بنانے کی خاطر وہ بارہا مختلف اشیاء کی خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم اپنے محبوب کے لئے خریداری کرنے میں انہیں بہت مزا آتا ہے۔