Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج اسد

برج اسد

شیر
بادشاہ، حاکم، محبت کرنے والا

۔۲۴ جولائی سے ۲۳ اگست

Read in English

مشہور شخصیات

صوفی غلام مصطفےمشہور مذہبی شخصیت
مغل بادشاہ جہانگیر، جنرل ضیاء الحق، جنرل پرویز مشرف، نیپولیینمشہور سیاست دان
جہانگیر خان، ہلک ہوگن (ریسلر)، عاقب جاوید، گنگولیمشہور کھلاڑی
سنیل شھیٹھی، کاجل، کشور کمار، میڈونامشہور فنکار/اداکار
خلاباز نیل آرم سٹرانگمشہور سائنسدان
اختر حسین راج پوریمشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

ایک، چار، دس، تیرہ، انیس، بایئسخوش قسمتی کا عدد
اتوارخوش قسمتی کا دن
سنہرا، مالٹا رنگ، سفید، سرخخوش قسمتی کا رنگ
سورج مکھیخوش قسمتی کا پھول
ہیرا، امبر، لعلخوش قسمتی کا پتھر
سوناخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج اسددائرۃ البروج میں شمسی نام
شیردائرۃ البروج میں علامتی نشان
آگدائرۃ البروج میں عنصر
دانشور، مفکردائرۃ البروج میں گروپ
مقرر، مستقل مزاج،کلیدی معیار/خوبی
دل ، ریڑھ کی ہڈیاہم جسمانی حصہ
سورجدائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
مذکردائرۃالبروج میں جنس
برج حمل، برج میزان، برج جوزا، برج قوسدائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

اسد افراد میں قوت ارادی تیزتر، اپنی اہمیت قائم رکھنے کے خواہاں، پیدائشی طور پر سیاسی رجحانات رکھنے والے، بعض اوقات دولت کے لا لچی اور مادیت پرست، اقتدار کی ہوس کی وجہ سے دوستوں سے بھی محروم ہونے والے، سطحی اور کم مرتبہ چیزوں کو کبھی بھی پسند نہ کرنے والے۔

مرد
شاندار طریقے سے محبت کرنے والے، کامیابیوں کو بیحد تسکین بخشنے والے، تصورات، ہمیشہ بہتر سے بہترین کی تلاش میں مگن، اپنے اعتماد، توانائی اور کشش کی طاقت کے باعث دوسروں کو سحر زدہ کرنے والے، اپنے نظریات پسند کرنے والے، حسین بیوی کے خواہاں، اپنی آزادی پر قدغن پسند نہ کرنے والے۔ اپنی محبت کی بدولت بے کیف اور بور زندگی میں لطف و انبساط اور مسرتیں حاصل کرنے والے۔ خاصا نڈر، انفرادیت پسند، اپنی عزت دوسروں سے کروانے کا ڈھنگ جاننے والے۔ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک، بااعتماد، دوستوں پر بھروسہ کرنے والے، کامیابی کے مواقع ضائع نہ کرنے والے۔ خوب محنت ، جدوجہد اور لگن سے کام کرنے والے، سچے جذبوں کو پرکھنے والے، کاروبار میں کسی کی مداخلت پسند نہ کرنے والے۔مقناطیسی شخصیت کے مالک، مثالی صحت کے حامل، صلح جو، لڑائی کے لئے ہر وقت تیار۔

کافی حد تک عیاش، رومانس تفریح کی خاطر کرنے والے، ہنگامہ اور تفریح پسند، دل کی بات ماننے والے۔ بہت کچھ حاص کرنے کے لالچ میں بہت کچھ کھو دینے والے، ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی عادت۔ زندگی کو بے مزہ اور مسائل سے بھرپور بنانے والے۔ کسی کی بات نہ سننے والے۔ شہوت پرست ، اپنی تعریف کروانے کے عادی۔ تحکم کا عنصر بہت زیادہ ، تصورارتی مزاج کے مالک۔موقع پرست اور مفادات کے بدلنے والے۔

عورت
نسوانیت سے بھرپور مکمل عورت، نرم ونازک مگر پہاڑوں کی طرح مضبوط اعصاب کی مالک، اعلیٰ ذوق، خوش اخلاق ، خوش لباس، خوش گفتار، ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنانے والی، اپنے خاندان کی عزت و شہرت کا پاس رکھنے والی، اپنی ہی دنیا میں مگن ،رحمدل، فیاض، ملنسار، فرض شناسی کے جذبے سے سرشار، عقل و دانش کے ساتھ ہر کام کی نگرانی کرنے والی، غیر ضروری کام دوسروں کے سپرد کردینے والی، سہیلیوں کا انتخاب بے حد سوچ اور سمجھ کے ساتھ کرنے والی اور ان کے ساتھ خلوص ہ ہمدردی سے پیش آنے والی،فطرتاً صاف گو، غصہ ور، انا کی مجروحیت میں غصے سے پھٹ پڑنے والی، بے پناہ فنی صلاحیتوں کی مالک، محبت کے معاملے میں گہرے جذبات کی حامل، شوہر کی وفادار، سماجی معاملات میں بے حد سرگرم، شوہر کے کاموں میں بڑی معاون اور مددگار، شوہروں کومفید مشورے اور تجاویز دینے والی، بڑی پر کشش اور دل موہ لینے والی مسکراہٹ کی حامل، بناؤ سنگھار کا اعلیٰ ذوق رکھنے والی، اپنی پروقار شخصیت کی بنا پر محفل پر چھا جانے والی، اپنے مقرر کردہ اصولوں کے تحت زندگی بسر کرنے والی، پر عزم ، پر مختار، مضبوط قوت ارادی، فراخ دل،قابل اعتماد، انتھک محنت کرنے والی، دوسروں کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دینے کی قائل، تخلیق کا بے پناہ جذبہ رکھنے والی۔

ضدی یا ہٹ دھرم، اپنی بات پر اڑ جانے والی، دلائل سے قائل نہ ہونے والی، اپنی ذات پر تنقید نہ سننے والی، بچوں کی پرورش کے معاملے میں سخت گیر، دوسروں کے کاموں میں بے شمار خامیاں نکالنے والی، موسیقی اور محبت بھری داستان سے بڑا گہرا لگاؤ رکھنے والی ،اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے والی ، حکم عدولی کی صورت میں بہت ظالم بن کر دوسروں کو نقصان پہچانے والی،اچھے برے کی پہچان سے عاری اس وجہ سے نقصان اٹھانے کی عادی۔انتہا پسند، تن آسان، لاپرواہ، منہ پھٹ، کسی کہ پرواہ نہ کرنے والی، ظاہری ٹھاٹھ باٹھ اور نمودونمائش کی بڑی دلدادہ اور اس پر بے دریغ خرچ کرنے والی، بہت زیادہ خوشامد پسند۔ خواہشات کے الاؤ میں جلنے والی۔ جنسی جذبات کو ابھار کر کام لینے والی
سخی، خودی آشنا، غالب، پرجلال، پر امید، رومانوی، وفادار

مثبت پہلو

پرتشدد، مغرور، بے صبرا، طاقت کے نشے میں چور ہوجانےوالا۔

منفی پہلو

سینما بین، تعریف سننا، چھٹیاں منانا، دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کرنا، مہنگی اشیاء خریدنا، زرق برق لباس پہننا اور بھڑکیلے رنگ

پسند

نظر انداز کیا جانا، حقیقت کا سامنا کرنا، بادشاہ یا ملکہ نہ بننا، حاکمانہ انداز اختیار نہ کرنا, اعلیٰ عہدے پر فائز نہ ہونا۔

نا پسند

برج اسد کا تعلق کمر کے اوپری حصہ، بازؤں کا اگلا حصہ، کلائی، ریڑھ کی ہڈی اور دل سے ہے۔ اسدی افراد کو بہت سی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے مثلاً کمر میں درد، پھیپھڑوں میں سوزش، ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف، عارضہ دل اور بلند فشار خون، ، تیز بخار، یرقان اور نظر کی کمزوری وغیرہ۔

صحت

محبت اور تعلقات

یہ آتشی برج جذبات سے بھرپور اور صاف گو ہے۔ ازدواجی زندگی میں یہ لوگ بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور نت نئے طریقوں سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے لئے محبت اور ازدواجی زندگی دو علیحدہ راستے ہیں۔ وہ ایسے دوستوں کا انتخاب کرتے ہیں،جن پر اپنا حکم چلا سکیں اور خود آزاد رہیں۔ ان کا محبوب بننے کے لئے مدمقابل کو کافی تگ ودو کرنا پڑتی ہے۔
اسدی افراد پیار کرنے والے، لطف اندوز ہونے والے اور سخی القلب ہوتے ہیں۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

اسدی افراد وفادار اور قربانی دینے والے دوستوں کا حلقہ احباب رکھتے ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کی مدد کرنے کے لئے آخری حد تک چلے جاتے ہیں۔ برج اسد سے تعلق رکھنے والا مضبوط کردار کا مالک ہوتا ہے اور بااعتماد بھی، وہ تقریباً سبھی کو راضی کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔ فیاضانہ طبیعت کے مالک ہونے کی وجہ سے وہ اکثر وبیشتر دوستوں کو پرتکلف دعوت دیتے ہیں۔ وہ شاذونادر ہی تنہارہتے ہیں۔

جب معاملہ اہلخانہ کا ہو تو وہ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے کچھ بھی کرگزرتا ہے۔ وفاداری ان کا سب سے بہترین خاصہ ہے۔ وہ ہر اچھی بری گھڑی میں اپنے اہلخانہ کی مدد کرکے راحت محسوس کرتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

برج اسد سے تعلق رکھنے والے مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ توانائی اور ہمت کا پیکر ہوتے ہیں اور اردگرد سے بے نیاز ہوکر اپنے مقاصد کے حصول میں مگن رہتے ہیں ۔ وہ پرعزم، تخلیقی اور پر امید ہوتے ہیں۔ محض گزارہ کرنا ان کی فطرت میں نہیں ہے۔ وہ ہرکام کو بھرپور انداز سے کرنے کا سلیقہ رکھتے ہیں۔ اگرچہ وہ ملازمت میں دلجمعی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن ان کے لئے سب سے زیادہ موزوں خود سے مالک بننا ہے، کیونکہ ان میں قائدانہ صلاحیتیں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔

اداکاری کرنا ان کی فطرت میں شامل ہے، اس لئے وہ بہترین اداکار ثابت ہوتے ہیں۔ فلم اور ڈرامہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ نظم ونسق سنبھالنا، تعلیم دینااور سیاست کرنا بھی ان کے لئے موزوں ہے۔ کوئی بھی شعبہ جہاں انہیں اپنی قائدانہ صلاحیت دکھانے کا موقع مل سکے ، ان کے لئے بہتر رہتا ہے۔

چونکہ دولت ان پر عاشق ہوتی ہے اس لئے وہ اپنے ارداگرد مختلف افراد اور اشیاء جمع کئے رکھتے ہیں۔ وہ بے دریغ رقم خرچ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ تنگ دستی کے عالم میں بھی وہ اپنے دوستوں کی مدد کرنے کے لئے اپنی آخری جمع پونجی بھی لٹا دیتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پریقین رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور دے گا، اور انہیں مزید مل بھی جاتا ہے۔ ان کے لئے وسائل کی کمی نہیں ہوتی۔