Mon - Sat : 9 AM to 5 PM

+92 316 8046 808

برج جوزا

برج جوزا

جڑواں
مصور، ایجاد کرنے والا

۔۲۲ مئی سے ۲۱ جون

Read in English

مشہور شخصیات

احمد رضا خان بریلویمشہور مذہبی شخصیت
بینظیر بھٹو، نواب آف کالا باغ ملک امیر خانمشہور سیاست دان
جاوید میانداد، سٹیفی گرافمشہور کھلاڑی
امریش پوری، راج ببر، متھن چکروتیمشہور فنکار/اداکار
 مشہور سائنسدان
اخلاق احمد دہلویمشہور علاقائی فنکار

خوش بختی کے عناصر

پانچ، چودہ، تئیس، بتیس، اکیالیس، پچاسخوش قسمتی کا عدد
بدھخوش قسمتی کا دن
زرد، مالٹا، سبزہ مائل زردخوش قسمتی کا رنگ
اجمود، آئرسخوش قسمتی کا پھول
پخراج، زمردخوش قسمتی کا پتھر
چاندیخوش بختی کا نقش

اہم معلومات

برج جوزادائرۃ البروج میں شمسی نام
جڑواںدائرۃ البروج میں علامتی نشان
ہوادائرۃ البروج میں عنصر
جذباتیدائرۃ البروج میں گروپ
جذباتیکلیدی معیار/خوبی
بازو، کندھے، پھیپھڑےاہم جسمانی حصہ
عطارددائرۃالبروج میں حاکم سیارہ
مذکردائرۃالبروج میں جنس
برج میزان، برج حمل، برج دلو ، برج اسددائرۃ البروج میں مطابقت

شخصیت کا مختصر جائزہ

متحرک اور ہمہ گیر، جوزا افراد ہمہ جہت اور دوہری شخصیت کے مالک، نشان دو جڑواں بچوں کی وجہ سے بیک وقت کئی دلچسپیوں کے حامل، محنتی اور با عمل لوگ۔

مرد
بیحد ذہین، تخلیقی اور اختراعی قوتیں رکھنے والے، حساس، تنہائی پسند، گہرے جذبات کے مالک، متجسس، بے حد مصروفیت پسند، وقت ضائع کرنا گناہ کے مترادف، گیا وقت ہاتھ آتا نہیں پر عمل کرنے والے، مصروفیت زندگی کا اصل مقصد، فرصت کے اوقات رنگین انداز میں بسر کرنے والے، دل میں امنگوں کو جنم دینے والے، خواہش کی تکمیل کیلئے ایسے ساتھی کی تلاش جوان کی مرضی ومنشا کے مطابق چل سکے اور ان کا مکمل ساتھ دے سکے، فضول ساتھی سے بوریت محسوس کرنے والے، مخلص، دلکش اور خلیق شخصیت کی بناء پرمحفلوں کی جان، ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانے والے، روشن پہلوؤں کو مدنظر رکھنے والے۔سیر و سیاحت کے شوقین، سفر کے عادی۔

فلرٹ، اکژ دو سے زیادہ عشق کرنے والے، بعض اوقات اپنے اصولوں سے منحرف ہونے والے۔دوستوں سے جلد اکتا جانے والے، ایک منٹ میں اپنی رائے تبدیل کرنے والے، فیشن ایبل اور طرح دار قسم کی عورتوں کو پسند کرنے والے، لمحہ بہ لمحہ موڈ بدلنے والے، دوہرے کردار، دوہری ذہنیت کا مالک، تغیر پسند، جلد بازی اور تغیر پسندی ان کی اصل کمزوری، اکتاہٹ پسند، ٹک کر ایک جگہ کام نہ کرنے والے، اعصابی بوجھ والے کاموں سے بھاگنے والے طوالت والے جھگڑے سے پرہیز، پریشانی اور بیماری مول لینے والے، خود غرض، منطق کے چکر میں دوسروں کے جذبات کو کچل دینے والے، دوسروں کے مشوروں سے جلد بھڑک اٹھنے والے۔

عورت
تخلیقی قوت کی حامل اور اس کی بدولت مالی فوائد حاصل کرنے والی، ہر قسم کے چیلنج کو قبول کرنے والی،مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرنے والی اور ان کا حل سوچ کر ان پر قابو پانے والی، اپنے کام سے پورا پورا انصاف کرنے والی، دماغی کام تیزی سے کرنے والی، ہر مسئلے پر غوروفکر کرنے والی، زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے والی، محنتی، خوشحالی کی برقراری کے لئے سخت جدوجہد کرنے والی،بناؤ سنگھار، لباس کی تراش و خراش اور فیشن کی بے حد شوقین، زندہ دل، خوش مزاج اور دلکش شخصیت کی حامل، مختلف تجربات اور منصوبوں میں مگن رہنے والی، ظرافت، مزاح، بذلہ سنجی اور نکتہ آفرینی میں اپنی مثال آپ۔ انتہائی حساس اور ذہنی طور پر ہر وقت پابہ رکاب۔جذبات پر کنٹرول۔

عجلت اور جلد بازی کا مظاہرہ کرنے والی، بچوں کی تعلیم وتربیت اور نگہداشت پر پوری توجہ دینے سے قاصر، ہر وقت مختلف کاموں میں کھوئی رہنے والی، سیمابی اور متحرک طبیعت کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والی، اپنی مرضی کے کاموں میں دوسروں کی مداخلت ناپسند کرنے والی، غیر روائیتی انداز فکر رکھنے والی، نکتہ چینی سے گھبراجانے والی، اپنے ارادوں کو بڑی تیزے سے بدلنے والی، عدم استقلال اور متلون مزاجی کا شکار۔
ذہنی رخشندگی, سفارتی, بشاشی, جذبہ, زیرکی, بشاشی, ذہین اور اگرہ.

مثبت پہلو

مذبذب سست

منفی پہلو

میگزین, موسیقی, کتابیں, موسیقی, ادارئیے، بات چیت

پسند

ایک جیسی زندگی، تنہا رہ جانا، کنارے لگا دیا جانا

نا پسند

بر ج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کو بازو، کندھے، ہاتھ، پھیپھڑوں اور اعصابی نظام سے متعلقہ مسائل کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ان افراد کو جسم کے بالائی حصوں کو چوٹ لگنے ، اعصابی دباؤ کا شکار ہوجانے اور سینے کے امراض سے بچاؤ کے لئے خصوصی اختیاط سے کام لینا چاہیے۔

یہ لوگ غیر ضروری خطرات مول لیتے ہیں اور نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ بعض اوقات بہت زیادہ خوشی بھی ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

صحت

محبت اور تعلقات

برج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد ہمیشہ ذہنی آزمائشوں سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ وہ روحانی طور پر بھی محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ جوزا افراد انتہائی دل پھینک ہوتے ہیں ساتھ ساتھ وہ نگہداشت کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔ وہ مختلف لوگوں سے محبت کی پینگھیں بڑھاتے ہیں، جب تک انہیں سچا پیار نہ مل جائے۔ ان کا جیون ساتھی انہی کےجیسا ذہین اور بول چال میں ماہر ہونا چاہئیے۔ جب ایک مرتبہ انہیں ان کا من پسند جیون ساتھی مل جائے تو پھر زندگی بھر ساتھ رہنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔

دوست، احباب اور اہلخانہ

یہ لوگ ملنسارہوتے ہیں اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزار کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ بعض اوقات یہ لوگ گھر سے باہر رہ کر کھیل کود میں حصہ لیتے ہیں اور بعض اوقات گھر میں اکیلے ہی کھیل رہے ہوتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں یہ لوگ نہ صرف خود خوش رہتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی خوشی کا باعث بنتے ہیں۔ دوسروں کی بات چیت اور بولنے کے اندازکو یہ لوگ بہت زیادہ توجہ سے دیکھتے ہیں۔ جو لوگ ان کے ہم پلہ ذہین ہوں اور انواع و اقسام کی چیزوں کو پسند کرتے ہوں وہ ان کے دوست بن سکتے ہیں۔ یہ لوگ بول چال سے دوسروں کے دل کا حال بھانپ لیتے ہیں۔ اگر ان سے گھما پھرا کر بات کی جائے تو بہت جلد متنفر ہوجاتے ہیں۔

ان کے لئے ان کے اہلخانہ بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان کے زیادہ تر دوست ان کے خاندان سے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارنے میں راحت محسوس کرتے ہیں۔ گھر والوں کی طرف سے سونپی جانے والی ذمہ داریوں اگرچہ ان کے لئے باعثِ آزمائش ہوتی ہیں لیکن یہ بہرصورت انہیں پورا کرلیتے ہیں۔

کاروبار اور دولت

جوزاافراد کے لئے زیادہ موزوں وہ کام ہیں جن میں عقل ودانش کا زیادہ استعمال ہو۔ :میں سوچتا ہوں" اس برج کا بنیادی مقولہ ہے۔ یہ لوگ عمومی طور پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موجد ہوتے ہیں۔ ایسا کام ان کے لئے زیادہ دلچسپ ہوتا ہے جو آزمائشات سے بھرپور ہو اور متحرک رکھنے والا ہو، وگرنہ دوسری صورت میں وہ بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

بحثیت استاد، مذاکرہ کرنے والا، رپورٹر، مصنف، مبلغ اور وکیل ،یہ لوگ کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔ کوئی بھی ایسا شعبہ ہائے زندگی ، جس میں انہیں بولنے کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے ان کے لئے مناسب ثابت ہوتا ہے۔ وہ اچھے دکاندار بھی ثابت ہوتے ہیں۔ نئے نئے خیالات ، تصورات، اور مسائل کے حل میں بھی یہ افراد پیش پیش ہوتے ہیں۔

برج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے عملیت پسندی اور لطف اندوزی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ رقم کے حصول میں وہ اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ ان کی آمدنی کا ذریعہ کیا ہے۔ وہ اپنی جمع پونجی کا زیادہ حساب کتاب نہیں رکھتے۔